بردران وطن کی شرکت
آرمور24؍جنوری
(زین نیوز)
مساجد اللہ کے گھر ہیں جن کو ہمیشہ نمازوں اور مسجدوں سے آباد رکھنا ہر مسلمان کی زمہ داری ہے اس سے مالک خالق راضی ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب نقشبندی امام و خطیب جامع مسجد و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کرتے ہوئے جملہ معاونین اور مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے والون کو مبارکباد دی اور انکے حق میں دعائے خیر کرتے ہوئے کہاکہ ظاہری اور باطنی پر اعتبار سے مسجد کو آباد رکھیں۔اور فرمایا کہ جو لوگ اللہ کے یعنی مساجد بنانے میں حصہ داری اداکرتے اور تعاون پیش کرتے ہیں ان کے لےء اللہ پاک نے جنت میں گھر دینے کا وعدہ فرمایا ہے
مجلس تحفظ ختم نبوت نظام آباد کی نگرانی میں جناب عبدالرزاق صابر نے مسجد کی تعمیر کی اس مبارک افتتاحی تقریب کے موقع پر بھیمگل اور دیلپور کے ذمہ دارا ن احباب محمد نعیم صاحب‘ عبدالعزیزصاحب‘عبدالماجدصاحب‘ عبدالرزاق صاحب ‘ کے افراد خاندان زینت صاحب‘ سعید صاحب‘ نرسری نظام آباد‘مولانا صابر صاحب‘ مولانا عقیل صاحب‘ سرپنچ راجیشور‘ ایم پی ٹی سی گنگامنی‘ اکولہ راجیشور‘ مہیش ‘ چندراشیکھرگوڑ‘گرامہ نگرام ‘ فتح پور یوجنا کانگریس ضلع ادئے شیکھر‘ اندر گوڑ‘ کانگریس تپنا باجو‘ سروپا وارڈ6‘نکیتاوارڈ5موجودتھے۔

مسجد کی افتتاحی تقریب کےموقع پر بھمگل کے ذمہ داران کے علاوہ سرپنچ اور دیگربرادران وطن کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ مسجد کی حقیقی تصویر اور مقصد سب کے سامنے آے کہ یہاں سے انسانیت کا درس اور برابری کا سبق دیا جاتا ہے یہاں ملک وملت کے لےء امن وامان کی دعائیں مانگی جاتی الحمد للہ یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو اتمام ہی احباب نے معاونین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ذمہ داران ومہمانان کی شال پوشی بھی کی گئی