ممبئی :25؍جنوری
(زین نیوز)
مہاراشٹر کے وردھا میں پیر کی رات دیر گئے ایک خوفناک حادثے میں تیرورہ کے بی جے پی رکن اسمبلی کے بیٹے اویشکر رہانگڈیلے سمیتمیڈیکل کے سات طالب علموں کی موت ہو گئی۔۔ یہ حادثہ سیلسورہ کے قریب ایک پل پر پیش آیا۔ سات طالب علم ایک کار میں سوار تھےیہ سبھی دیولی سے وردھا ساونگی میڈیکل کالج جا رہے تھے

۔ جیسے ہی کار پل پر آئی وہ بے قابو ہو کر پل کا ایک حصہ توڑ کر 40 فٹ گہری ندی میں جا گری۔مہلوکین میں بی جے پی ایم ایل اے وجے رہانگڈیلے کا بیٹا اویشکر رہانگڈیل ، نیرج چوہان، نتیش سنگھ، وویک نندن، پرتیوش سنگھ، شبھم جے اور پون شکتی شامل ہیں۔

ایس پی وردھا پرشانت ہولکر نے بتایا کہ مقامی شہریوں نے رات دیر گئے حادثے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو شروع کر دیا گیا۔ تمام مرنے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ یہ سبھی وردھا ضلع کے سنگوی میگھے میڈیکل کالج کے طالب علم ہیں۔
Maharashtra | 7 medical students, including BJP MLA from Tirora constituency Vijay Rahangdale’s son Avishkar Rahangdale, died after their car fell from a bridge near Selsura around 11.30 pm on Monday (January 24) pic.twitter.com/Hc9WC7sZvx
— ANI (@ANI) January 25, 2022
پی ایم مودی نے مہاراشٹر کے سیلسورا کے قریب حادثے میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50،000 روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔