نئی دہلی : 23؍جولائی
(نمائند ہ خصوصی)
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برج کے نیچے اجتماعی عصمت در ی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ 22 جولائی کی رات 12:30 کا بتایا جا رہا ہے۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں 4 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ تمام ملزمان ریلوے میں محکمہ بجلی کے ملازم ہیں۔ ملزمان میں سے ایک خاتون کا جاننے والا بتایا جاتا ہے۔
ریلوے کے ڈی سی پی ہریندر سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کی رات ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 8-9 پر برقی دیکھ بھال کے عملے نے 30 سالہ متاثرہ لڑکی کی عصمت دری کی۔ چاروں ملزمان ریلوے کے محکمہ برقی میں ملازم ہیں۔ ملزم کے خلاف دفعہ 376D/342 IPC کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
#GangRape: A woman was allegedly raped by two railway employees in a room at the New Delhi station. #Delhi #WomenSafety #railway #DelhiRailway #RailwayRape #DelhiRape #rape https://t.co/QrgO7XaFpu
— The Telegraph (@ttindia) July 23, 2022
گرفتار شدگان میں سے ایک، جس کی شناخت 35 سالہ ستیش کمار کے طور پر ہوئی ہے، اس خاتون سے گزشتہ دو برسوں سے واقف تھا۔ اس نے خاتون سے اپنا تعارف ریلوے ملازم کے طور پر کرایا۔ کمار نے اسے بتایا کہ وہ اس کے لیے ہندوستانی ریلوے میں نوکری کا بندوبست کر سکتا ہے۔ دیگر تین گرفتار افراد جن کی شناخت ونود کمار (38)، منگل چند مینا (33) اور جگدیش چند (37) کے طور پر ہوئی ہے، جو کمار کے دوست ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ریلوے) ہریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ چاروں افراد ہندوستانی ریلوے میں برقی محکمہ کے ملازم ہیں۔
اجتماعی عصمت دری کا واقعہ ٹرین کی لائٹنگ ہٹ میں پیش آیا۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کے ایک کمرے میں دو افراد نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ یہ کال سب سے پہلے PS ODRS پر تقریباً 02:27 پر موصول ہوئی تھی۔ وہاں موجود عملے نے فون کرنے والی خاتون کی تلاش کی لیکن وہ نہ مل سکی۔ دیے گئے موبائل نمبر پر رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ خاتون نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8-9 پر کھڑی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او این ڈی آر ایس عملے کے ساتھ پلیٹ فارم نمبر 8-9 پہنچے۔ جہاں متاثرہ خاتون کھڑی ہوئی پائی گئی۔ فرید آباد کی رہائشی متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے شوہر سے الگ ہے اور طلاق کے لیے عدالت میں مقدمہ لڑ رہی ہے۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ تقریباً 2 سال قبل اس کا ایک مشترکہ دوست کے ذریعہ ایک لڑکے سے رابطہ ہوا۔ اس نے اپنا تعارف ریلوے ملازم کے طور پر کرایا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس کے لیے ریلوے میں نوکری کا بندوبست کر دے گا۔ اس کے بعد دونوں فون پر بات کرنے لگے۔ 21 جولائی کی رات ملزم لڑکے نے متاثرہ کو فون کیا اور اپنے پاس بلایا۔
ملزم نے بتایا کہ اس کے بیٹے کی سالگرہ ہے اور اس نے نیا گھر بھی خریدا ہے اور اس کے لیے پارٹی دینا ہے۔ ملزم کے بلائے جانے پر متاثرہ رات تقریباً 10:30 بجے میٹرو کے ذریعہ کیرتی نگر آئی۔ جہاں سے ملزم متاثرہ کو پلیٹ فارم 8-9، این ڈی آر ایس پر لے گیا۔
وہاں اسے ایک چھوٹے سے کمرے میں الیکٹرک مینٹیننس اسٹاف کے ساتھ بیٹھنے کو کہا گیا۔ تھوڑی دیر بعد ملزم لڑکا اور اس کا دوست کمرے کے اندر آئے اور اسے اندر سے بند کر دیا۔ اس کے بعد دونوں نے اس کی عصمت دری کی۔ اس کے دو ساتھی کمرے کے باہر پہرہ دے رہے تھے۔
خاتون کی شکایت کی بنیاد پر اجتماعی عصمت دری اورزبردستی قید میں رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ جرم کی اطلاع ملنے کے دو گھنٹے کے اندر چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں دہلی کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں جیل بھیج دیا۔
