یوپی کے ہاتھرس میں تیز رفتار ٹرک نے 6   عقیدت مندوں کو کچل دیا۔متعدد زخمی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
ہاتھرس : 23؍جولائی
(زین نیوز)
ہاتھرس: اترپردیش کے ہاتھرس ضلع میں سنیچر کی اولین ساعتوں میں ہریدوار سے گوالیار لوٹ رہے کنور عقیدت مندوں پر تیز رفتار ٹرک چڑھ جانے کے بعد کم سے کم 6 افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ ہاتھرس ضلع کے سادآباد تھانہ علاقے کے تحت ہاتھرس-آگرہ روڈ کے بدھر چوراہے پر پیش آیا۔
 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آگرہ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ کنور یاتریوں کا ایک گروپ گنگا جل کے ساتھ مدھیہ پردیش کے ہریدوار سے گوالیار جا رہا تھا۔حادثے کے بعد پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے موقع پر امدادی کام شروع کر دیا۔۔ حادثے کے بعد فرار ٹرک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے جس کی تلاش جاری ہے
آگرہ زون کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشنا نے کہا کہ ہاتھرس کے سادآباد پولیس اسٹیشن میں آج صبح تقریباً 2.15 بجے ایک ٹرک سے کنور کے سات عقیدت مندوں کو کچلنے سے 6افراد کی موت ہو گئی، 1 شدید زخمی ہو گیا۔ ساتھ ہی لاشوں کا پنچنامہ پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
کنواریوں کے گروپ میں شامل ایک نوجوان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کے ساتھی ہریدوار سے گنگا جل لے کر مدھیہ پردیش کے گوالیار جارہے تھے۔ پولیس نے لوگوں کو یقین دلایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔
دریں اثنا، ساون شرا و ں میں شروع ہونے والی کنور یاترا کی وجہ سے، مراد آباد، اتر پردیش کے تعلیمی ادارے، بشمول تمام اسکول جولائی 2022 اور 26 جولائی، 2022 کو بند رہیں گے۔ حکام نے کہا ہے کہ دونوں دنوں یعنی 25 اور 26 جولائی کو تعلیمی ادارے نہیں کھلیں گے کیونکہ یاتری عبادت کے لیے  مندر جانے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے اور ٹریفک جام سے بچنے کے لیے اسکول بند کیے جائیں گے۔واضح کہ کنور یاترا کی وجہ سے ہریدوار اور میرٹھ کے اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
 ہریدوار میں اسکول 26 جولائی 2022 تک بند رہیں گے اور میرٹھ میں اسکول 27 جولائی 2022 تک بند رہیں گے۔ اسکول اس لیے بند کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو سفر کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اس سے ٹریفک میں خلل پڑسکے۔ کنور یاترا، ایک یاترا ہے جو ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں کنواری یا یاتری اتراکھنڈ میں ہردیوار، گومکھ اور گنگوتری اور بہار میں سلطان گنج جیسے مقدس مقامات پر گنگا کا مقدس پانی لانے کے لیے جاتے ہیں، جسے وہ بھگوان شیو کی پوجامیں استعمال کرتے ہیں۔
COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے دو سال بعد اس سال یاترا دوبارہ شروع ہوئی ہے