نرمل ضلع میں سڑک حادثہ تین ہلاک تین شدید زخمی

تازہ خبر تلنگانہ

نرمل :19؍جنوری
(زین نیوز)
نرمل ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ مزید تین شدید زخمی ہیں یہ حادثہ کڑم منڈل کے پیدا بیلال موضع کے حدود میں پیش آیا۔

کڑم سے بورونا پلی کی سمت میں جانیوالا ایک آٹوجس میں چھ افرا د سوار تھےبے قابو ہوکر بیلال موضع کے تالاب سے لگی ایک چھوٹی کنال میں جا گرا جس کی وجہ سے تین افراد کی موقع پر موت واقع ہوگئی جبکہ تین افراد شدیدی زخمی ہوگئے۔


مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی ۔راحت اور بچاو کاری اقدامات کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے قریبی دواخانے منتقل کردیا۔ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا بعد پنچنامہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے سرکاری دواخانے منتقل کردیا