عادل آباد میں تین لاکھ مالیت کا 60 کلوگانجہ ضبط۔۔ تین افراد گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

عادل آباد:2؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
عادل آباد پولیس نے گاڑیوں کی تنقیح کے دوران آج تین لاکھ مالیت کا 60کیلو ممنوع گانجہ ضبط کرتے ہوئے تین افراد اکو حراست میں لے لیاڈی ایس پی عاد ل آباد پی این ایس وی وینکٹیشورا راونے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئےبتایا کہ عادل آباد شہر کی قومی شاہراہ پرگانجہ کی اسمگلنگ ہونے کی اطلاع پر ضلع ایس پی وشنو وارئیر کے احکامات پر گذشتہ ایک ماہ سے کڑی نگاہ رکھی گئی تھی

آج ٹاسک فو رس سرکل انسپکٹر مسٹر چندرا مولی کو ملی مصدقہ اطلاع پرعادل آباد رورل سرکل انسپکٹر کے پرتوشم چاری‘ ایس ائی ہری بابو‘ اور عملہ کے ہمراہ عادل آباد کے مضافاتی پولیس حدود میں کنچی کنٹی موضع میں نیر واٹر پلانٹ کے پاس گاڑیوں کی تنقیخ کے دوران کرناٹک ریاست سے تعلق رکھنے والی اٹیکا کار جس کا نمبر KA38M4036ہے تنقیح کرنے پر گاڑی میں خصوصی طور پر تیار کردہ سیٹس کے اندر سے دو کلو وزنی 30 پیاکٹس جملہ 60 کلو گانجہ برآمد کرلیا گیا ہے

جن کی مالیت مقامی ما رکٹ کے حساب سے تین لاکھ روپئے ہوتی ہےاور بین الاقوامی سطح پر اسکی مالیت قریب20لاکھ ہوتی ہے ‘ ڈی ایس پی نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر گانجہ کی منتقلی کرنے والے دو افراد کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پرکرناٹک ریاست کے بیدر ضلع کےدڑگی موضع سے تعلق رکھنے والےدو ڈرائیورA2ٹیلورے پرمیشور‘ 29سالہ‘  A3پرسنے بلونت 23سالہ ملزم ہیں

گرفتار شدہ ملزمان نے بتایاکہ وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے پرساد نامی شخص نے 60گانجہ کے پیاکٹس گاری میں بھر کر عادل آباد سے تعلق رکھنے والے عثمان نامی شخص کو حوالہ کرنے کی ہدایت دی تھی عادل آباد پہنچنے کے بعد مہالکشمی واڑہ جہاں گانجہ لینے کے لئے عثمان کے موٹر سیکل پر پہنچنے کے بعداسے حراست میں لیتے ہوئے گاڑی ضبط کرلی گئی ہے ‘ ان تینوں افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر غیر ضمانتی مقدمہ درج کیا گیا ہے

A4 ملزم وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے پرساد کو بھی جلدہی ایک ٹیم وجئے واڑہ بھیج کر گرفتار کیا جائیگا۔گانجہ کی منتقلی کے معاملہ میں عادل آباد کے مہالکشمی نگر سے تعلق رکھنے والا عثمان نامی شخص اس مقدمہ میں A1ملزم ہے جو مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے۔
اس موقع پر عادل آبا د رورل سی ائی کے پرتوشم‘ ایس ائی ہری بابو‘‘ عادل آباد ویمن ٹرینگ ایس ائی بی سپنا‘ ایس ائی کے شراونتی‘ ٹاسک فورس ایس ائی تاج الدین‘ کانسٹبل سید راحت‘ ایس رمنیا‘ محمد جلال الدین‘ ایم وینکٹ راؤ او ردیگر موجودتھے