آرمور:7؍مارچ
(زین نیوز)
نظام آباد ضلع کے آرمور منڈ ل کے موضع چیپور کے حدود میں قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوانوںکی موت واقع ہوگئی
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتاررکار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے الٹ گئی ۔جس کی وجہ سے دونوجوانوںکی بر سرموقع موت واقع ہوگئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار نرمل سے آرمور جارہی تھی تیز رفتار ہونے کہ وجہ سے بے قابو ہوکر ر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ کار الٹنے کی بعدمکمل طور پر تبا ہ ہوگئی۔ کار کے پرخچے اڑ گئے۔دوجوانوں کی نعشیں کار میں پھنس گئیں۔ مہلوکین کی شناخت رامو (22) اور گننیشور گوڑ (30) کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پہنچی اور زخمی شخص کو اسپتال پہنچایا۔ایک مقدمہ درج کر کے رجسٹرڈ کرلیا بعد پنچنامہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکار ی دواخانے منتقل کردیا۔
