نقلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والی پانچ رکنی ٹولی گرفتار 15؍لاکھ کے نقلی او ر 3لاکھ کے اصلی نوٹ ضبط

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال : 5؍جون

زین نیوز

نقلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والی پانچ رکنی ٹولی گرفتار
15؍لاکھ کے نقلی او ر 3لاکھ کے اصلی نوٹ ضبط
جگتیال : 5؍جون
(زین نیوز)
جگتیال پولیس نے ایک مصدقہ اطلا ع پر نقلی نوٹوں کے کاروبار بازار میں ملوث پانچ رکنی عادی مجرمین کی ٹولی کوآ ج گرفتار کرلیا جو نیو بس اسٹانڈ کے پاس مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھی۔پوچھ تاچھ پر انہوں نے مشکوک جواب دیا۔
اسٹیشن ہاوز آفسر جگتیال
مسٹر کے کیشور نے اپنے چمبر میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے اس واقعہ کی روٸیداد پر روشنی ڈالی ۔انہوں نےبتایا کہ ٹولی کے ارکان کو حراست میں لینے کے بعدانکے قبضہ سے اصل او رجعلی نوٹوں کو ضبط کرلیا گیا۔ تفتیش کے دورا ن انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوۓ بتایا کہ اصلی نوٹوں کے بدلے نقلی نوٹ بڑی مقدار میں دیا کرتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی جگتیال مسٹر آر پرکاش کی قیادت میں‘ سی سی ایس سب انسپکٹر کرن‘ ٹاون سب انسپکٹر این کرن کی زیر قیادت ان کے ماتحت عملہ کےارکان عبدالرحیم‘
سنجیو نےملزمان سرنیواس گوڑ‘ وی بھکشا پتی‘وی سرکانت‘ کے علاوہ دیگرافراد کو حراست میں لیاجوسابق میں کئی ایک وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سی آئی نے بتایاکہ پانچ رکنی ٹولی کے قبضہ سے 15؍لاکھ روپئے کے نقلی نوٹوں( چھوٹے بچوں کے کھیلنے)‘ اور 3؍لاکھ روپئے کے اصلی نوٹ ضبط کرلئے گئے ۔

سی آئی نے بتایا کہ یہ تمام الگ الگ مقامات کے رہنےوالے ہیں تاہم چونکہ ان مجرمانہ پس منظر ہے اس لۓ وہ اپنے مقصد کے حصول کی خاطر آپس میں ایک دوسرے سے تعلقات استوار کۓ ہوۓ ہیں جرائم میں ملو ث ہونے کی وجہ سے ان تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کے ذریعہ کم وقت میں ذیادہ سے ذیادہ دولت کماکر مالدار بن سکیں۔ایک نصوبہ کے تحت انہوں نے نقلی کرنسی نوٹوں کا کاروبار شروع کیا۔قبل ازیں عادی مجرمین نے منافع کی برابری پرتقسیم کو لیکرآپس میں معاہدہ کیا۔مقررہ معاہدہ کے مطابق اس ٹولی نے
حیدرآباد سے نقلی نوٹ (چھوٹے بچوں کےکھیلنے) 500/- روپے کے بنڈل لاکر اس کے کاروبارکا فیصلہ کیا۔ لکشٹی پیٹ اور ورنگل سے ایک ٹولی3 لاکھ رروپئے اصلی نوٹ لیکر پہنچی جس کے عوض وہ15 لاکھ نقلی نوٹو ں کو بدل رہے تھے کہ پولیس پارٹی نے انہیں دھردبوچھ لیا۔

۔سرکل انسپکٹر نے مزیدبتایاکہ یہ ٹولی اصلی نوٹ کے بدلے نقلی نوٹ دیانے کرتی تھی ۔ان کا اصل نشانہ معصوم عوام ہواکرتے تھے۔سابق میں اس ٹولی کے دو ارکان ملزم نمبر دو اور تین کو مہاراشٹرا اور تلنگانہ میں نقلی نوٹوں کےکاروبار میں گرفتارکر کے جیل بھیجا گیاتھا۔سرکل انسپکٹر پولیس نے بتایاکہ تمام ملزمین کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ضلع ایس پی سندھو شرما اور ایڈیشنل ایس پی روپیش نے اس کامیاب کارواٸ پر پولیس جگتیال کی پوری ٹیم کی سراہنا کرتے ہوۓ مبارکباد دی۔ پولیس نے ایک مصدقہ اطلا ع پر نقلی نوٹوں کے کاروبار بازار میں ملوث پانچ رکنی عادی مجرمین کی ٹولی کوآ ج گرفتار کرلیا جو نیو بس اسٹانڈ کے پاس مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھی۔پوچھ تاچھ پر انہوں نے مشکوک جواب دیا۔
اسٹیشن ہاوز آفسر جگتیال
مسٹر کے کیشور نے اپنے چمبر میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے اس واقعہ کی روٸیداد پر روشنی ڈالی ۔انہوں نےبتایا کہ ٹولی کے ارکان کو حراست میں لینے کے بعدانکے قبضہ سے اصل او رجعلی نوٹوں کو ضبط کرلیا گیا۔ تفتیش کے دورا ن انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوۓ بتایا کہ اصلی نوٹوں کے بدلے نقلی نوٹ بڑی مقدار میں دیا کرتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی جگتیال مسٹر آر پرکاش کی قیادت میں‘ سی سی ایس سب انسپکٹر کرن‘ ٹاون سب انسپکٹر این کرن کی زیر قیادت ان کے ماتحت عملہ کےارکان عبدالرحیم‘
سنجیو نےملزمان سرنیواس گوڑ‘ وی بھکشا پتی‘وی سرکانت‘ کے علاوہ دیگرافراد کو حراست میں لیاجوسابق میں کئی ایک وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سی آئی نے بتایاکہ پانچ رکنی ٹولی کے قبضہ سے 15؍لاکھ روپئے کے نقلی نوٹوں( چھوٹے بچوں کے کھیلنے)‘ اور 3؍لاکھ روپئے کے اصلی نوٹ ضبط کرلئے گئے ۔

سی آئی نے بتایا کہ یہ تمام الگ الگ مقامات کے رہنےوالے ہیں تاہم چونکہ ان مجرمانہ پس منظر ہے اس لۓ وہ اپنے مقصد کے حصول کی خاطر آپس میں ایک دوسرے سے تعلقات استوار کۓ ہوۓ ہیں جرائم میں ملو ث ہونے کی وجہ سے ان تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کے ذریعہ کم وقت میں ذیادہ سے ذیادہ دولت کماکر مالدار بن سکیں۔ایک نصوبہ کے تحت انہوں نے نقلی کرنسی نوٹوں کا کاروبار شروع کیا۔قبل ازیں عادی مجرمین نے منافع کی برابری پرتقسیم کو لیکرآپس میں معاہدہ کیا۔مقررہ معاہدہ کے مطابق اس ٹولی نے
حیدرآباد سے نقلی نوٹ (چھوٹے بچوں کےکھیلنے) 500/- روپے کے بنڈل لاکر اس کے کاروبارکا فیصلہ کیا۔ لکشٹی پیٹ اور ورنگل سے ایک ٹولی3 لاکھ رروپئے اصلی نوٹ لیکر پہنچی جس کے عوض وہ15 لاکھ نقلی نوٹو ں کو بدل رہے تھے کہ پولیس پارٹی نے انہیں دھردبوچھ لیا۔

۔سرکل انسپکٹر نے مزیدبتایاکہ یہ ٹولی اصلی نوٹ کے بدلے نقلی نوٹ دیانے کرتی تھی ۔ان کا اصل نشانہ معصوم عوام ہواکرتے تھے۔سابق میں اس ٹولی کے دو ارکان ملزم نمبر دو اور تین کو مہاراشٹرا اور تلنگانہ میں نقلی نوٹوں کےکاروبار میں گرفتارکر کے جیل بھیجا گیاتھا۔سرکل انسپکٹر پولیس نے بتایاکہ تمام ملزمین کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ضلع ایس پی سندھو شرما اور ایڈیشنل ایس پی روپیش نے اس کامیاب کارواٸ پر پولیس جگتیال کی پوری ٹیم کی سراہنا کرتے ہوۓ مبارکباد دی