کاماریڈی ضلع میں مشتبہ دھماکہ ۔ ایک شخص کی حالت تشویشناک

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات

کاماریڈی :30؍اگسٹ
ٰ(زین نیوز)
یاست تلنگانہ کے ضلع کاما ریڈی کے بانسواڑہ میں ایک مشتبہ دھماکہ ہوا۔دیسی بم پھٹنے سے ہلچل مچ گئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بانسواڑہ منڈل کے کونا پور موضع میں جنگلی خنزیروں کے شکار کے لئے دستی بم نصب کیے گئے تھے۔

آج اچانک پھٹ پڑنے سے کلدیپ سنگھ نامی مقامی شخص شدید زخمی ہوگیامقامی افراد نے اسے فوراًقریبی اسپتال پہنچایا ۔ اسکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے
واقعہ کی اطلاع کے ساتھ پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا او رتفصیلات اکٹھا کیں اور ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
پولیس اس زروایہ سے بھی تحقیقات کررہی ہے کہ دستی بم جنگلی خنزیروں کے لئے نصب کیا گیا تھا ؟یا کسی نے جان بوجھ کر کیا ہے۔مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے