نوجوان کی جانب سے پولیس عہدیدار کو تھپڑ رسید کرنے کا واقعہ۔ویڈیو وائرل

تازہ خبر قومی

کشی نگر:22؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ملک میں کوروناکے بڑھتے ہوئے معاملات اور حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کورونا کو پھیلنے سے قابو پانے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے عوام کو چہرے پر ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے اور ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ‘

ضلع انتظامیہ‘ بلدیہ ‘ اور محکمہ پولیس کی جانب سے مہم کے ذریعہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جار ہا ہے ۔

ماسک کا استعمال پر نوجوان کی سرزنش کرتے ہوئے چوکی انچارج کی جانب سے تھپڑ مارنے کے بعد نوجوان کی جانب سے پولیس عہدیدار کو تھپڑ رسید نے کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے ۔یہ واقعہ اتردپریش کے کشی نگرمیں پیش آیا

اُتردپس کے کشی نگر میں آج جب ایک چوکی پر ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف مہم او رچیک کے دوران پتھریوا پولیس اسٹیشن کے حدود میں
فضیل نگر آوٹ پوسٹ ایک چوکی انچارج نے جیب میں بیٹھ کر ایک نوجوان کو ماسک نہ پہننے پر دریافت کرتے ہوئے نوجوان کو تھپڑ رسید کیے
جس کے بعد اس نوجوان نے جوابی کاررووائی کرتے ہوئے جیپ میں بیٹھے ہوئے چوکی انچارج کوزوردار تھپڑ رسیدنے کے بعد راہ فرار اختیار کی ۔ تھپڑ رسید نے والے نوجوان کو پولیس نوجوانوں نے پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
پولیس اس نوجوان کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور وائرل ویڈیو کے ذریعہ شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے