جگتیال81؍جنوری
زین نیوز
جگتیال ضلع کے ملا پور منڈل کے ریگنٹہ‘ موضع میں واقع سری سومیشورا ‘وائنس شاپ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ جہاں نامعلوم سارقوں نے 5پانچ لاکھ روپئے نقد رقم لیکر چلتے بنے۔سارق چہرے کو کپڑے سے ڈھانکے ہوئے تھے تاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انکی شناخت نہ ہوسکے۔اطلاع کے ساتھ ہی ملا پور پولیس نے مقام واقعہ پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ خاطیوں کو پتہ چلا جاسکے۔