نئی دہلی:۔25؍اکتوبر
(زین نیوز ڈیسک)
دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروسز تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بند رہی وہیں ملک کی ریاستو ں ‘ تلنگانہ ‘راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں واٹس ایپ کا سرور ڈاون ہوگیا ہے۔ بہت سے صارفین نے میٹا کی ملکیت والی واٹس ایپ سروس میں رکاوٹ کی شکایت کی ہے۔ تقریباً 12:36 بجے سے دوپہر 2:20 بجے تک، ہندوستان میں آج WhatsApp کا سرور ڈاؤن تھا۔ تاہم تقریباً دو گھنٹے تک سرور بند رہنے کے بعد واٹس ایپ کی سروس بحال کردی گئی۔ لیکن ان دو گھنٹوں کے دوران عام لوگوں کو میسج بھیجنے اور کال کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ا
اس وقت واٹس ایپ کا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے نہ تو لوگ اس پر میسج بھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وصول کر پارہے تھے واٹس ایپ کے ڈاون ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج 25 اکتوبر کو تقریباً 12:30 بجے واٹس ایپ موبائل ایپ اور ویب کے ساتھ مسائل کا سامنا کرنا کرنا پڑا جس کے بعد صارفین پرسنل اورگروپس میں پیغامات بھیجنے سے قاصررہے
WhatsApp services have been down for the last 30 minutes. pic.twitter.com/9WL4mMFTRO
— ANI (@ANI) October 25, 2022
ویب سائٹ ٹریکر ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 3 ہزار سے زائد افراد نے اس کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔ واٹس ایپ کے کام نہ کرنے کی خبر ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہی ہے۔ ٹویٹر پر بہت سے صارفین نے مسائل اٹھائے ہیں اور بہت سار ے صارفین نے ٹوئٹر پر اپنی ناراضگی جتائی اور طنز و مزاح کے میمس بنائے.ہندوستان میں واٹس ایپ ڈاؤن ٹرینڈ میں رہا
اس سے قبل دہلی، لکھنؤ، کولکتہ، ممبئی سمیت کئی شہروں کے صارفین نے بھی میسجنگ سروس کے کام نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔ کئی صارفین نے میسجنگ پلیٹ فارم پر پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں دشواری کی اطلاع دی۔یہاں تک کہ ٹویٹر پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دریں اثنا، واٹس ایپ ڈاؤن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرینڈنگ ہیش ٹیگ ہے۔ میٹا نے میڈیا آؤٹ لیٹس کو ایک بیان بھی جاری کیا ہے اور ایک ترجمان نے کہا، "ہمیں معلوم ہے کہ فی الحال کچھ لوگوں کو پیغامات بھیجنے میں پریشانی ہو رہی ہے اور ہم جلد از جلد ہر ایک کے لیے واٹس ایپ کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”
گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سروس 6 گھنٹے کے لیے بند کی گئی تھی، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پلیٹ فارم 4 اکتوبر 2021 کو تقریباً 6 گھنٹے کے لیے بند رہے تھے، جس کی وجہ سے اربوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ مسئلہ رات 9.15 بجے کے قریب سامنے آیا۔
اس بندش کا اثر امریکی مارکیٹ میں فیس بک کے حصص پر بھی نظر آیا اور کمپنی کے حصص 6 فیصد تک گر گئے۔ فیس بک کے دنیا بھر میں 2.85 بلین ماہانہ فعال صارفین ہیں۔ جبکہ واٹس ایپ کے 2 بلین اور انسٹاگرام کے 1.38 بلین صارفین ہیں۔