ورنگل رورل ضلع میں دلخراش سڑک حادثہ۔ چار ہلاک تین کی حالات تشویشناک

بین الریاستی تازہ خبر

ورنگل :19؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ورنگل رورل ضلع میں پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں چار خواتین بر سر موقع ہلاک ہوگئیں یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔
تلنگانہ ریاست کے ورنگل رورل ضلع کے آتماکورمنڈل کے نیرکولہ موضع کے حدود میں خواتین مزدوروں کو لے جانے والے ایک آٹو کو طوفان گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں چار خواتین بر سر موقع ہلاک ہوگئیںاور دیگر چار شدید زخمی ہوگئیں ان میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آتما کور منڈل مستقر سے ملگو میں ایک مرچ کے کھیت میں کام کرنے کے غرض سے آٹو

میں جارہے تھے کہ آٹو اور طوفان گاڑی میں تصادم پیش آیا ۔عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار طوفان گاڑی کے ٹکر مارنے سے ہی یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ آٹو پوری سے طرح سے تباہ ہوگیا مقام حادثہ پر خواتین کے اعضاء بکھرے پڑئے ہوئے تھےجس کی وجہ سےعلاقہ کی عوام خوف و ہراس کا شکار ہوگئی۔
زخمیوں کو 108 گاڑی میں ورنگل ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا۔ مہلوکین کی آتما کور منڈل سے تعلق رکھنے والی مدیشیٹی سمبااکا‘ پالکورتی سروجنا‘ ایم ڈی محبوب بی کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم ایم جی ایم دواخانہ منتقل کردیا۔
صبح مزدوری کے لئے جانے والے سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے کی اطلاع سے مہلوکین کے افراد خاندان میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی