وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے عیدالاضحی کی مبارکباد دی

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد: 9؍جولائی
(زین نیوز)
وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے بقر عید / عیدالاضحی (10 جولائی) کے موقع پر ریاست کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلی نے بقر عید کو عقیدت اور قربانی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار خدا پر توکل رکھتے ہوئے اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں پیش آنے والے مسائل سے راہ فرار اختیار کئے بغیر اُنکا سامنا کرنے اور ایک اُصولی زندگی گزارنے کا پیغام بھی دیتا ہے۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ بقر عید کا تہوار اس بات کی ترغیب دیتا ہے کہ ہمیں خدا نے جن چیزوں سے بھی نوازا ہے اُنہیں ہم دوسروں سے بھی بانٹیں اور یہ کہ سخاوت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔