حیدرآباد:یکم ؍جنوری
(پریس نوٹ)
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے اختراعی انداز میں روبہ عمل لائے جارہے مختلف فلاحی و ترقیاتی پروگراموں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت کاریگر برادری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2022 میں بھی ریاستی حکومت لگن اور عزم مصمم کے ساتھ ریاست میں گُڈ گورننس کے عمل کو جاری رکھے گی و نیز حکومت کو درپیش تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی۔
وزیراعلی نے سال نو میں ریاست کی عوام کی اُمیدوں اور اُمنگوں کی تکمیل کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
