چرلہ پلی سنٹرل جیل میں شیخ خواجہ میاں کی خودکشی

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:26؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
حیدرآباد کی چرلہ پلی سنٹرل جیل میں چوری کے معاملہ ملوث 35 سالہ شیخ خواجہ میاںجو گذشتہ 17 دنوں سے محروس تھے باتھ روم میں توال سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی جیل حکام اور ملازمین کے علاوہ دیگر قیدیوں میں سنسنی پھیل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق کشائی گوڑہ پولیس نے17 دن قبل ایک چوری کے معاملہ میں شیخ خواجہ میاں ساکن تالاگڈہ کو گرفتار کیا تھا اور انہیں ملکاجگیری عدالت میں پیش کرنے پر فاضل مجسٹریٹ نے عدالتی تحویل میںدے دیا تھا جس کے بعد وہ چرلہ پلی جیل میں دو ہفتوں سے محروس تھا ۔

لیکن آج صبح وہ باتھ روم جانے کے دوران اپنے ساتھ توال لے گیا اورکھڑکی سے پھندہ لگا کر لٹک گیا جسےجیل حکام نے فوری دواخانے عثمانیہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔بتایا گیا ہے کہ شیخ خواجہ میاں نے جیل کی ایذارسانیوں سے دل برداشتہ ہوکر یہ انتہائی اقدام کیا