ویملواڈہ میں لڑکیوں کی شادی میں(ایک ہی ڈش) بگھارہ کھانا بنانے مسلم کمیٹی کا متفقہ فیصلہ

تازہ خبر تلنگانہ

ایک فروری سے عمل کرنے مسلمانوں سے مسلم کمیٹی کی اپیل
ویملواڑہ 16؍جنوری
(زین نیوز)
مسلم معاشروں میں شادیوں کے موقع پر غیر اسلامی ‘ رواج عام ہوتا جارہا ہے اور اس کا سدباب انتہائی ضروری ہے اورمسلم معاشرہ میں شادیوں کے نام پر روز افزوں فضول خرچی ‘ ڈی جے ‘ بینڈ باجے اور آتش بازیوں پر لگانے کی بات تو بہت پہلےسے کی جاری ہے ۔

ان باتوں کو لیکر علمائے دین ‘ شہر قاضی ‘ مفتی کے ذریعہ پروگراموں میں امت مسلمہ سے شادیوں میں شرعی احکام کی پابندی کی بھی تلقین کی جاتی رہی ہے لیکن جب بھی مسلم سماج کے لوگو نے شہر قاضی ‘ مفتی اور علمائے دین کی باتوں پر عمل نہیں کیا تو علمائے دین نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔اسی ایک کڑی کی طورپر مسلم کمیٹی ویملواڑہ کا قابل تحسن اقدام اٹھا یا ہے۔

راجنا سرسلہ ضلع کے وملواڈہ ٹاؤن مسلم کمیٹی کاایک اجلاس، تاریخ: 16-01-2022 بروز اتوار مسلم شادی خانہ میں منعقدہ کیا گیا جس میں ٹاون کے تمام مساجد کے صدور و ا شہر کے ذمہ داران ‘ بزرگ حضرات اور علماء کرام کے علاوہ 8 مسجد کمیٹیوں کے صدرور اور شہر کے اعلیٰ قائدین نے شرکت کی

صدر مسلم کمیٹی محمد اکرم و نائب صدر سید رسول اور دیگر ذمہ داران نے آپس میں تبادلہ خیال کے بعد ایک متفقہ طور قرارداد منظور کی جس میں مسلم لڑکیوں کے شادی(نکاح) میں کھانے پر کی جانے والی بےجا فضول خرچی سے بچنے و گریز کرنے کے لیے صرف ایک ڈیش ہی جن میں بگارہ کھانا، دالچہ‘ مٹن یاچکن میں سے کوئی سالن اور ایک ہی قسم کاا میٹھا پکانا بنانے کا فیصلہ لیا ہے اس خصوص میں مسلم کمیٹی ویملواڑ ہ کی جانب سے گھر گھر مہم چلائی جائیگی اور ترغیب دی جائیگی۔

کمیٹی نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ کے 1فروری 2022سے شادی کی دعوت میں صرف بگارہ کھانا دالچہ اور مٹن نہیں تو چکن کا سالن ایک میٹھا پکانا چاہیے۔ اس موقع پر موجود تمام شرکاء نے کہا کہ وہ گھر گھر جا کر اس بات کا مشورہ دیں گے کہ کمیٹی نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے

کمیٹی نے مسلمانوں یہ بھی گذاراش کی ہے کہ شادی سادگی سے انجام دیں اور مساجدمیں نکاح کا اہتمام کریں ویڈیو گرافی سے بچیں ‘ شادیوںمیں غیر ضروری مصارف اور اصراف سے بچیںانھوں نے مساجد کے صدور سے خواہش کی کی وہ اس بات سے عوام الناس واقف کروانے کے لیے مساجد میں اعلانات کریں

اجلاس میں ٹاؤن مسلم کمیٹی صدر محمد اکرم، نائب صدر سید رسول، سیکرٹری محمد ولی اور کمیٹی ممبران کے علاوہ اہم مشیر سید وفادار پاشا، یم ۔ اے منان، ایم ڈی سلیم، ایم ڈی پیر محمد، یم۔ اے کلیم پاشا، یم۔ ڈی ذوالفقار حسین، ایم ڈی کریم اور م،مساجد کمیٹی کے تمام چیئرمین: ایم ڈی۔ سرور (جامع مسجد)، شیخ امام (محمدی مسجد) محمد رزاق (مدینہ مسجد)، محمد سرور پاشا (عرفہ مسجد)، محمد کریم (اسلام نگر)۔ (اتراجاپلی) (معین مسجد) کے علاوہ شہر کے معززین اور کیاشرشیخ ریاض، جوائنٹ کیاشر‘ نعیم الدین، آرگنائزیشن سیکریٹری سید شبیر، جوائنٹ آرگنائزیشن سیکریٹری – شاہد اور ممبران محمد اسد۔عمران، شیخ پرویز۔ رحیم احمد، محمد رحیم، محمد مشاہد، محمد برکت علی، محمد شبیر، محمد مظہر خان، وائی ڈی۔ شکیل، یم۔، یم اے رمیز احمد،. مشاہد، ایم ڈی مجیب، شیخ احمد شریف، ایم ڈی۔ ابراہیم، وغیرہ موجود تھے