بلیک مارکٹنگ کا الزام مسترد‘ ایچ سی اے میں اختلافات ’وجیانند کا اعتراف
حیدرآباد:۔23؍ستمبر
(زین نیوز)
صدرایچ سی اے محمد اظہر الدین نے کہا کہ ہند ۔ آسٹریلیا میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت کی ذمہ داری پے ٹی ایم کو سونپی گئی ہے۔ انہوں نے تعریف کی کہ Paytm نے ٹکٹوں کی فروخت میں بہت اچھا کام کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹ بلاک میں نہیں بلکہ آن لائن فروخت ہوئے ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق ایچ سی اے سے منسوب تمام خبریں الزامات پر مبنی ہیں جس سے حقیقت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے کی تصدیق ہوتی ہے تو خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اسٹیڈیم میں میچ کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ ایچ سی اے کے سکریٹری وجیانند نے آن لائن اور آف لائن ٹکٹوں کی فروخت کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ میچ کے انتظام کے انتظامات سے میڈیا کو واقف کروایا اورکہا کہ ایچ سی اے نے ٹکٹوں کی فروخت میں کوئی غلطی نہیں کی ہے۔
ہمیں کئی سالوں سے حیدرآباد میں انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرنے کا موقع ملا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ یہ ایونٹ کامیاب ہو۔ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے میچ کے حوالے سے تمام انتظامات کر لئے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ میچ دلچسپ ہوگا۔ ٹکٹ پے ٹی ایم کے ذریعہ فروخت کئے گئے ہیں۔
بلیک ٹکٹ فروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ٹکٹس کے بلیک ہونے کی افواہ کیسے وائرل ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت پرمنفی تشہیر کی جا رہی ہے۔انہوں نے ٹکٹوں کی بلیک فروخت کی مہم کوبے بنیاد قرار دیااور وضاحت کی کہ ایچ سی اے نے ٹکٹوں کی فروخت میں کوئی غلط کام نہیں کیا۔
ٹکٹ آن لائن بیچنا کیسے ممکن ہے؟ جمخانہ گراؤنڈ کے کل کے واقعہ دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ اظہر الدین نے بتایا کہ ایچ سی اے کی جانب سے زخمیوں کاعلاج کروایا جائے گا۔ نامہ نگاروں کےسوالات کا جواب دیتے ہوئے اظہرالدین نے کہا، "دیکھیں پرسوں میچ ہے۔
اگر کسی کو ایچ سی اے کی مالی سرگرمیوں کے بارے میں شکوک وشبہات ہیں ایچ سی اے کی ویب سائٹ کا مشاہدہ کریں۔ اس عدم اطمینان کی صورت میں ہم سے تفصیلات حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے تمام تفصیلات پہلے ہی بتا چکے ہیں ۔
ایچ سی اے کے سکریٹری وجیانند نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ایچ سی اے میں اختلافات ہیں۔ وہ میچ کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوویڈ کی وجہ سے اسٹیڈیم کی دیکھ بھال نہیں کی جاسکی ۔ انہوں نے کہا کہ کرسیوں پر غلاف چڑھائیں گے اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایچ سی ایٹکٹوں کے معاملہ پر کمیٹی بنائے گی جو الزامات کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
