ٹی آریس پیٹھ دکھانے والی پارٹی نہیں۔ کے سی آر

بین الریاستی تازہ خبر

نلگنڈہ :10؍فروری
زین نیوز
وزیرا علیٰ تلنگا نہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے دورہ نلگنڈہ ضلع کے موقع پر ناگر جنا ساگرمیں 3کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیے جانیوالے نیلی کلو ایتو پوتلہ کےعلاوہ دیگر 12ایتو پوتلہ پراجکٹس ‘ اور دیگر ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔بعدازاں ہالیہ میں جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں تمام لفٹ ایریگشن پراجکٹوں کے کاموں کو تکمیل نہیں کیا گیا تو آنیوالے انتخابات میں ووٹ نہیں مانگیں گے انھوں نے اس چیلنج کا از خود اظہار کیا۔انھوں نے کہاکہ ٹی آرایس پارٹی ہیروز کی پارٹی ہے پیٹھ دکھانے والوں کی نہیں ہے کے سی آر نے کہاکہ تعمیر شدنی ایتو پوتلہ پراجکٹوں سے حضور نگر‘ ساگر‘ دیورکنڈہ‘ حددو میں پانی سیرا ب کیا جائیگا ۔نلگنڈہ ایا کٹوکے ذریعہ خالص پانی فراہم کیا جائیگااور پدا دیوپلی کو بھی پانی فراہم کیا جائیگاکرشنا اور گوداوری کو جوڑ کر کسانوں کے پیر دھوئیں گے۔انھوں نے کہاکہ ایتو پوتلہ کے ذریعہ متحدہ نلگنڈہ ضلع کے سرحدی علاقوں تک کرشنا کا پانی پہنچے گا اس موقع پر انھوں نے نلگنڈہ ضلع کےہر گرام پنچایت کو 20 لاکھ روپئے ‘ نلگنڈہ بلدیہ کو 10کروڑ روپئے‘ مریال گوڑہ بلدیہ کو  5 کروڑ روپئے‘منظور کرنے کا اعلان کیا اسطرح انھوں نےنلگنڈہ ضلع کی ترقی کے لئے جملہ186کروڑ روپئےمنظور کیے۔اس موقع پر ریاستی وزراٗرکان اسمبلی‘ اور ٹی آریس کے قائدین موجودتھے