عادل آباد:یکم؍ستمبر
(زین نیوز)
ٹرایفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر چالان عائد کرنے کے اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی ضلعی صدر پائل شنکر کا فرزند پائل شرت نے ہنگامہ آرائی کی۔جس پر پولیس نے ان کے فرائض کی انجام دہی میں بیجا مداخلت کرنے پر سرپنچ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ واقعہ تلنگانہ ریاست کے عادل آباد میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق عادل آباد بی جے پی کے ضلعی صدر پائل شنکر کا بیٹا پائل شرت جو جئے ناتھ منڈل کے آڈے موضع کا سرپنچ ہے عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کےحدود میں ٹرایفک قواعد کی خلاف ورزی پر ٹریفک چالان عائد کیے جانے پر ٹریفک پولیس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی اور ٹرایفک پولیس کے ساتھ بحث و تکرار کرتے ہوئے کہاکہ چالانات عائد کرنے کا ٹرایفک پولیس کو اختیار نہیں ہے ۔

جس پر ٹرایفک سب انسپکٹر راما راؤنےٹریفک پولیس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے فرائض کی انجام دہی میں بیجا مداخلت کے خلاف ون ٹاون پولیس اسٹیشن سرپنچ پائل شرت میں شکایت درج کروائی ٹاون سرکل انسپکتر مسٹر رام کرشنا نے بتایا کہ۔ ٹرایفک ایس ائی کی شکایت پرآئی پی سی 353،290 کے تحت ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔