پکوان گیس‘ پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف راستہ روکو احتجاج

بین الریاستی تازہ خبر

آرمور2؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
آرمورمیں کانگریس پارٹی کی جانب سے پکوان گیس پٹرول،ڈیزل، اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکر بڑے پیمانے پراحتجاج کیا گیا اور آرمورنظام ساگر کنال سڑک پر راستہ رو کو احتجاج منعظم کیا گیا جس کی وجہہ سے ٹرافک میں بے انتہا خلل پڑا یہ احتجاج بہت دیر تک جاری رہا
اس موقع پر کانگریس مائناریٹی قائد شیخ ببلو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد پکوان گیس پٹرول ڈیزل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوتا جا رہا ہے ماہ میں ایک سےزائد مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے عوام بے حد پریشان ہیں غریب عوام مقروض ہوتی جارہی ہے

بی جے پی حکومت غریب عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے جبکہ کانگریس کے دور اقتدار میں پکوان گیس ایندھن اشیائے ضرور یہ کی قیمتیں انتہائی کم تھی انہوں نے کانگریس پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قیمتوں میں کمی کرے ورنہ شدید احتجاج منعظم کرنے کی دھمکی دی ۔
اس موقع پر کانگریس لیڈر وینکٹیش نے بھی مخاطب کیا اس موقع پر شیخ ببلو،وینکٹیش کے علاوہ راجیشور، پوشٹی، عامر،سلمان،اور دیگر موجود تھے