نئی دہلی:4فروری
زین نیوز
صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و رکن لوک سبھا حلقہ نلگنڈہ کیپٹن این اتم کمار ریڈی نے الزام لگایا کہ زرعی قوانین کے خلاف قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کسانوں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج کو مرکزی حکومت دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ نئی دہلی میں واقع تلنگانہ بھون میں منعقدہ کانگریسی ارکان پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن اتم کمارریڈی نے برہمی ظاہر کی کہ مرکزی حکومت زرعی قوانین میں اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا جھوٹادعویٰ کررہی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے روشناس کردہ آبیاری قوانین کو پوری طرح سے دستور کے مغائر قرار دیا اور کہا کہ اس تعلق سے جن ریاستوں کے پاس حقوق حاصل ہےں ان کی رضامندی کے بغیر ان قوانین کو روشناس کروایا گیا ہے۔ 2016میںکئے گئے اعلان کے مطابق مرکزی حکومت آمدنی کے دوگنا ہونے کے مسئلہ پر جواب دےنے کے موقف میں بھی نہیں ہے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے مزید کہاکہ ملک میں کہےں پر بھی اقل ترین امدادی قیمت پر عمل آوری کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے افسوس کااظہار کیا کہ حالات اےسے دکھائی دے رہے ہےںکہ کسان نقصانات سے دوچار ہوںگے۔ مگر حکومت اس سے بے پرواہ ہے اس معاملہ پر سنجیدگی کا تک حکومت مظاہرہ کرنے سے قاصر ہے۔ انہوںنے کہا کہ ان حالات کو دیکھتے ہوئے کسان اپنی پیداکردہ فصلوں پر اقل ترین امدادی قیمت دےنے کی مانگ کررہے ہےں۔ کیپٹن اتم کمار ریڈی نے بتایاکہ پارلیمنٹ میں آبیاری قوانین پر سوال کرنے کی صورت میں اس پر جھوٹے جوابات دےئے جارہے ہےں۔ کسانوں کے احتجاج کو کانگریس پارٹی کی پوری مدد حاصل رہے گی جس کا انہوںنے بھروسہ دلایا۔ ریاست کے مواضعات میں اناج کی خریداری کے مراکز کی برخواستگی سے متعلق چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھرراؤ کے اعلان کی انہوںنے سخت الفاظ میں مذمت کی اور الزام لگایاکہ بی جے پی کے ساتھ ٹی آرایس خفیہ معاہدہ کرتے ہوئے اس پر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ زرعی اور آبیاری قوانین کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر جمہوریہ ہند کے خطبہ کا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جب بائےکاٹ کیاگیا تو ٹی آرایس نے اس پر اپنے ردعمل کااظہار نہیں کیا جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے آبیاری و زرعی قوانین پر وہ کیا موقف رکھتی ہے۔ کانگریسی رکن لوک سبھا حلقہ بھونگیر مسٹرکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ریمارک کیا کہ مرکزی وزیر فینانس مسز نرملا سیتارامن کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر ٹی آرایس بات کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ انہوںنے ٹی آرایس پردلی میں دوستی اور گلی میں کشتی جیسی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کاا لزام لگایا اور کہا کہ ٹی آرایس تلنگانہ کے ساتھ بجٹ میں ناانصافی کے خلاف سوال کرنے کے موقف میں تک نہیں ہے۔ مسٹر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آخر میں کہا کہ چیف منسٹر مسٹرکے چندرشیکھرراؤ اور وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقی مسٹر کے ٹی راما راؤ بی جے پی کے ساتھ دوستی کررہے ہےں۔
