عادل آباد:19؍فروری
زین نیوز
ہر ایک کو چھترپتی شیواجی کو ایک اپنا مثالی نمونہ بنانا چاہیے۔ ان خیالات کا سابق ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات و رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا نے کیا وہ آج وہ میونسپل وائس چیئرمین ظہیررمضانی، پارٹی قائدین محمد یونس اکبانی،کونسلرس کے ہمرا ہ چھترپتی شیواجی کی یوم پیدائش کے موقع پر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر شیواجی کے مجسمہ پر پھول مالائیں چڑھاکر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سےخطاب کررہے تھے اس موقع پر انھوں نے جئے شیواجی مہارا ج کے
نعرے لگائےاور کہاکہ چترپتی شیواجی مہاراجہ مراٹھا سلطنت کے ایک عظیم جنگجو تھے۔وہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں تاریخ میں بھی ان کی کارکردگی پوری دنیا کے لئے ایک مثالی ہے۔ شیواجی مہاراج ہندو مذہب کے علاوہ دوسرے مذاہب کا احترام کرتے تھے اور انہیں اونچا مقام دیتے تھے۔ وہ بہت چھوٹی عمر میں ہی ایک عظیم لیڈر بن گئے تھے۔ اس تقریب میں میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی ، کونسلرز بنڈاری ستیش ، روی کے علاوہ مراٹھا طبقہ کے قائدین اور دیگر نے شرکت کی۔