سری نگر19:؍فروری
ویب ڈیسک
سری نگر کے مضافاتی علاقہ باغات برزلہ میں جمعہ کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہیدہوگئےسری نگر: جموں وکشمیر واقع سری نگر میں دن دہاڑے دہشت گردانہ حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ پورا حادثہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، سری نگر میں سیکورٹی کے اعلیٰ انتظامات والے ہوائی اڈہ شاہراہ پر بگھت علاقے میں جمعہ کو دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے دونوں پولیس اہلکاروں کو بے حد قریب سے گولی ماری ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے مرنے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹبل سہیل احمد ‘ اور محمد یوسف کے طور پر کی ہے۔ افسر نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کی تلاش میں مہم شروع کی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں شہر میں یہ دوسرا حملہ ہے۔اس سے قبل دہشت گردوں نے بدھ کو شہر کے اعلیٰ سیکورٹی انتظامات والے درگا ناگ علاقے میں ایک ریستوراں مالک اور اس کے بیٹے کو گولی مارکر زخمی کردیا تھا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مختلف ممالک سے سفارت کاروں کے 24 رکنی وفد نے جموں وکشمیر میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو مرکز کے زیر انتظام ریاست کا دورہ کیا
جموں وکشمیر کے شوپیاں سیکٹر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوںکے درمیان صبح سے چل رہے انکاون میں تین دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ ان دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے گئے ہیں۔ سبھی دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد بھی سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد شوپیاں میں ایک گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور کسی دہشت گردانہ حادثہ کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے خود سپردگی کرنے کو کہا گیا، لیکن دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کی آواز سے اندازہ لگ گیا تھا کہ گھر کے اندر تین سے چار دہشت گرد پوشیدہ ہوسکتے ہیں۔ کئی گھنٹوں تک دونوں طرف سے چلی فائرنگ کے بعد آخر کار تین دہشت گرد مارے گئے۔ ان دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس نے ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر مذمت کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا