حیدرآباد:7؍فروری
نمائندہ خصوصی
صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر کے چند رشیکھر راؤ نے 21؍فروری سے پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا اغاز کا اعلان کیا اور کہاکہ ہرا یک اسمبلی حلقہ کے لئے پچاس ہزار ارکان کی رکنیت ساز ی کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔حلقوں کے ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ وہ اس نشانہ کو مکمل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائیںانھوں نے ناگر جنا ساگراسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی اُمیدوار کی کامیابی کے ایقان اظہار بھی کیا۔کے سی آر نے کہاکہ جس دن جی ایچ ایم سی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات منعقد ہونگے اسی دن مہر بند لفافے میں میئر اور ڈپٹی میئر کے نام روانہ کرنے کا اعلان کیا اور پارٹی کے کارپوریٹرس‘ بااعتبار رتبہ ارکان کو ہدایت دی کہ وہ ان ہی اُمیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں
