حیدرآباد:29؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
شہر حیدرآبادکے کوکٹ پلی علاقہ دن دھاڑے فائرنگ کی واقعہ سے عوام میں سراسمیگی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق کوکٹ پلی کے علاقہ میں واقع اے ٹی ایم مشن میں بینگ عملہ کی جانب سے رقم بھرنے کے دوران دو نامعلوم ڈاکوؤںنے عملہ پر فائرینگ کردی اور رقم لیکر راہ فرار اختیار کی

یہ واقعہ آج دوپہر ایچ ڈی ایف سی بینک سے متصل اے ٹی ایم سنٹر کے پاس پیش آیا۔جہاں بینک عملہ روزانہ اے ٹی ایم سنٹر میں صارفین کے لئے رقم بھرتا ہے آج دوپہر بھی بینک ملازم نے سیکوریٹی گارڈ کے ہمراہ جب اے ٹی ایم مشن میں رقم بھرنے کے لئے گئے تب دو نامعلوم ڈاکو عین وقت وہاں نمودار ہوئے اچانک فائرنگ کرتے ہوے رقم لیکر راہ فرار اختیار کی
فائرینگ میں سیکورئٹی گارڈ علی بیگ اور بینک ملازم مقام واردات پر شدید زخمی ہوگئے۔ پتہ چلتا ہے کہ اس واقعہ میں ڈاکوؤں بڑے پیمانے پر رقم لیکر فرار ہوگئے۔

فائرنگ کی آوازسن کر مقامی افراد جب نے جب وہاں پہنچ کر دیکھ تو دو ڈاکوں رقم لیکر فرار ہورہے تھے
واردات کی اطلاع ملتے ہی کوکٹ پلی پولیس عجلت میں وہاں پہنچی اور زخمیوں کوخانگی دواخانے منتقل کردیاتاہم سیکوریٹی گارڈ علی بیگ دواخانے میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔
سیکوریٹی گارڈ علی بیگ کے پیٹ میں گولی لگنے سے وہ شدید خون بہہ گیا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا، جبکہ اورایک ملازم جو زخمی ہوا ہے اسکی حالات بھی تشویشناک بتائی گئی ہے
پولیس نے پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا تحقیقا ت کا آغا ز کرتے ہوئے سارقوں کی تلاش شروع کردی ہے
