ڈیلیوری بوائے سے اپنی محبت کا اظہار۔ویڈیو وائرل
نئی دہلی :۔8؍اکتوبر
(زیڈ این ایم ایس)
سوشل میڈیا ایک ایسا پلٹ فارم ہے جہاں لوگ مقبولیت حاصل کرنے ‘ اپنی معلومات شیئر کرنے‘ اپنی خوشی اور غم کے جذبات اور اپنے لمحوں کو یادگار بنانے ‘ اور کچھ تفریح کی غرض سے‘ اور مزاحیہ ویڈیو بناکر شیئر کرتے ہیں ان میں کچھ ویڈیو صارفین کو تفریح فراہم کرتے ہیں تو کچھ ویڈیوز تنقید کا شکار ہوتی ہیں اور کچھ ویڈیو پسندیدگی کا باعث بھی بنتی ہیں ۔
ہر روز کئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں اور آج بھی سوشل میڈیا پلٹ فارم بھی کئی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں سے کچھ اس وقت فوڈ ڈیلیوری بوائے سے متعلق بھی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں گاہک نے ڈیلیوری بوائے کا دیر سے پہنچنے پر اس طرح استقبال کیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ڈیلیوری بوائے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچا۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر sanjeevkumar220268 نام کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس دوران آرڈر دینے والے نے پہلے ڈیلیوری بوائے کی آرتی کی اور پھر ماتھے پر ٹیکا لگا کر اس کا استقبال کیا۔ ہاں اور یہ سب دیکھ کر ڈیلیوری بوائے حیران رہ گیا۔یڈیو کے کیپشن سے یہ پتہ چلا کہ یہ ویڈیو دہلی کا ہے
آپ سن سکتے ہیں کہ اس دوران وہ شخص ایک گانا بھی گا رہا تھا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح وہ شخص ‘آئے آپکا انتظار تھا’ گانا گاتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کا استقبال کر رہا ہے۔ اس کے ہاتھ میں ‘پوجا کی پلیٹ’ ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے – دہلی ٹریفک، پھر بھی آرڈر آ گیا، شکریہ Zomato۔ جس نے بھی یہ ویڈیو دیکھی وہ خوش ہو گیا۔
ویسے اس ویڈیو کے اوپر یہ بھی لکھا ہے کہ آرڈر تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچا لیکن اس کے باوجود گاہک نے ڈیلیوری بوائے سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اب لوگوں نے اس کی مثال دے کر ایسا کرنے کو کہا ہے۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے ملے جلے رد عمل آرہے ہیں ۔ اور اس ویڈیو کو تقریباً5.50 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کیا اور کچھ نے شیئر بھی کیا
