کاما ریڈی :10؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ
حافظ مشتاق احمد حلیمی صدر انتطامی کمیٹی مسجد نور اندرانگر کالونی کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب ۲۷ رجب المرجب ۱۴۴۲ھ مطابق 11 مارچ 2021ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد نور اندرانگر کالونی کاماریڈی میں جلسہ معراج مصطفیٰ ﷺ عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے،
جلسہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملک کے ممتاز ومایہ ناز نوجوان عالم دین مقرر شیریں بیاں خطیب بے باک مداح رسولﷺ حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والا جاہی بنگلور شرکت فرماکر بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے۔
عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی حافظ محمد عبدالحلیم، محمد رفیع، محمدانور بھائی، سہیل، حامد بھائی، ذمہ داران کمیٹی اہلیان محلہ و نوجوانان حلقہ نور نے پرخلوص گزارش کی ہے۔
تفصیلات کے لئے رابطہ کریںمحمد حنیف نائب صدر مسجد ہذا 9160302080
