، آپ کا سانحۂ ارتحال امت کا عظیم نقصان۔
جمعیۃعلماء ہند ضلع کاماریڈی کا آپ کی بے لوث خدمات پرخراجِ عقیدت و اظہارِ تعزیت۔
کاماریڈی:17؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کاماریڈی کے قاری خوش الحان، ملت کے مخلص اور سچے خادم بزرگ جید حافظ قرآن الحاج بشیر احمد خان صاحب آج کاماریڈی کے ہزاروں لوگوں کو سوگوار کرکے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے،
حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی نے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا مزید کہا کہ حضرت حافظ بشیر خان صاحب کی خدمات کاماریڈی میں تقریباً نصف صدی پر محیط رہی ہے، آپ جہاں مسجدگڑھی کاماریڈی کی امامت وخطابت عرصہ دراز سے کرتے رہے، وہیں بچوں کی تعلیم و تربیت بھی فرماتے تھے، اسکے علاوہ ملت کے در پیش حالات میں شانہ بشانہ کھڑے رہتے، تجہیز وتکفین میں بے لوث ہوکر پہنچ جاتے تھے، ابتداء میں آپ مدرسہ کاشف العلوم کے استاد رہے ہیں،
جہاں کے کئی طلباء کو آپ سے شرف تلمذ حاصل رہا ہے، نیز مسجد نور اندرانگر کالونی کاماریڈی میں بھی آپ نے ایک عرصہ مکتب کی تعلیم دی، جہاں احقر کو بھی آپ سے پڑھنے کا شرف ملا، آپ کا انتقال کاماریڈی کا عظیم نقصان ہے،

جمعیۃ علماء کے نائب صدر حافظ یوسف حلیمی انور، جنرل سکریٹری سید عظمت علی، سکریٹری مفتی عمران خان قاسمی، منتظم مجلس مولانا منظور عالم مظاہری، رکن مجلس حافظ عبدالواجد علی حلیمی، پریس سکریٹری محمد فیروز الدین نے آپ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ آپ ایک مرد مجاہد، محنتی سادگی پسند، اور تصنع بناوٹ سے کوسوں دور تھے، آپ ہر ایک سے بڑی خندہ پیشانی سے ملتے تھے
، نیز مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے ترجمان مفتی خواجہ شریف مظاہری نے کہا کہ آپ مجلس تحفظ ختم نبوت کی ہر خدمات کو سراہتے تھے، اور آپ کی مسجد سے مجلس کو ماہانہ تعاون بھی حاصل ہوتا رہا ہے،
آپ اس وقت کاماریڈی میں سب سے بڑے اور بزرگ قرآن پاک کے جید حافظ تھے، بڑی عاجزی و انکساری کے متحمل منکسر المزاجی تھے، آپ کے تمام فرزندان بھی نیک و صالح ہیں بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب نائب امام مسجد بلال آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہے، مجلس کے تمام معلمین کرام نے آپ کے لئے قرآن مجید کا دور مکمل کیا، اور آپکے لئے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا،
اس موقع پر جمعیۃ علماء کاماریڈی آپ کے تمام فرزندان واہل خانہ افراد خاندان کو تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کی تمام خدمات کو شرف قبولیت سے نواز کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ