نئی دہلی:17؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
واٹس ایپ گرو پ ،میں گذشتہ دو دونوں سےایک نیا وائرس تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جو کسی کے بھی فون کو ہیک کرلیتا ہے اگر آپ مفت آفر کے لنک اوپن(کھولیں گے) کریں گے اس کے ساتھ فوری آپ کے فون میں وائرس داخل ہو جائے گا او ر آپ کا موبائل ہیک کرلے گا۔ لہذا واٹس ایپ گروپ میں شیئر ہونے والے مفت آفرس کے لنک کھولنے سے گریز کریں۔

گذشتہ دو دنوں سے چند ایک لنکس اپنے آپ گروپ میں گشت (وائرل )ہو ر ہے ہیں ۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ اس کی ایک لنک آپ کے پاس مفت آفرس کے ساتھ سامنے آتی ہے ظاہر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آ ئی پی ایل کرکٹ IPL کی لنک یا Free Online Unlimted Moviesآن لائن مویز ,Amazon Pime Get2 Month Premium Offer, ,Live Stream App, Netflix ‘ اور نئی قسم Apply New Pink Whatsappکے نام سے ہے

لیکن ایسا نہیں ہے اس میں مخرب اخلاق و فحش ویڈیو وغیرہ ہیں اگر آپ لنک پر کلک کریں گے تو یہ لنک آپ کے پاس موجود تمام گروپس میں چلی جائے گی اور وائرس فون میں داخل ہوکر اس کےڈاٹا اور فون کوہیک کرلے گا لہذا اس طرح کے لنکس کھولنے سے احتیاط کریں۔
ایک نیا لنک نئےواٹس ایپ فیچر کے ساتھ ایک وائر ل ہورہاہے جو جعلی ہے اس لنک کو کلک کرنے پر بھی آ پ کے موبائل ڈاٹا کے سرقہ ہوجائے گا ۔ کوئی نیا فیچر اس میں شامل نہیں ہے
آج کی تازہ خبروں کے مطابق اسی لنک کے ساتھ جڑنے سے چار پولیس عہدیداروں کے موبائل ہیک ہوئےہیں لہذا آپ ایسی کسی لنک پر کلک نہ کریں کیوں کہ اس سے بڑے بڑے لوگ بھی پریشان ہیں اور یہ لنک ہمارے اختیار کے بغیر شائع اور شیئر ہوتی ہے لہذا تمام احباب سنجیدگی سے کام لیں کسی پرلعن طعن نہ کریں آپ سب سے درخواست ہے کہ ایسے لنک کو اوپن نہ کریں بلکہ اس کی گشت کو دیکھتے ہی اسے فوراً ڈیلیٹ (حذف) کردیں
Please don’t click such types of links.