کرناٹک میں طاقتور ھماکے میں 6 افراد ہلاک

بین الریاستی تازہ خبر

کرناٹک:23فروری
(نمائندہ خصوصی)
کرناٹک ریاست میں منگل کے روز ایک طاقتور ھماکے میں 6 افراد ہلاک اورتین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ چبلہ پور کےموضع ہیرے ناگا والی میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کریشر میں استعمال کیے جانیوالے دھماکو مادہ( جلٹین اسٹکس) کو منتقل کیا جارہاتھاجوکریشر سے ایک کلو میٹر دور جنگل میں ذخیرہ کیا گیا تھا جو مزدورلیکر واپس ہورہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا یہ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ مقام واردات پرنعشیں کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے اور جگہ جگہ گوشت کے لوتھڑے بکھرے پڑے ہوئے تھے۔۔ مہلوکین کا تعلق آندھر ا پردیش‘ نیپال‘ او رباگے پلی سے بتایا گیا ہے۔زخمیوں کو عجلت میں دواخانے منتقل کیا گیاجن کا چبلہ پور سرکاری دواخانے میں علاج جاری ہے زخمیوں میں ریاض نامی شخص سمیت تین افراد بھی شدید زخمی بتائے گئے ہیں جنکا علاج چبلہ پور کے سرکاری دواخانےجاری ہے ۔ریاستی وزیر بسوراج بومئی نے حادثہ کا جائزہ لیا اور میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس حادثہ کی تحقیقات سی آئی ڈی کو سونپی جائیگی وزیر مملکت حکومت کرناٹک سدھاکر نے کہا کہ غیرقانونی طور اس دھماکو مادہ کو منتقل کیا جارہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث خاطیوں کے خلاف حکومت سخت قانونی کارروائی کر ے۔وزیر اعلی ٰ مسٹر یڈورپا نے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ اس واقعہ کی جامع تحقیقات کرےاور اسکے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔