پداپلی:23؍فروری
(زین نیوز)
پداپلی ضلع کے رام گنڈم راجیو راہداری پر واقع ملیالہ پلی ریلوئے بریج کراسنگ پر آج صبح کی اولین ساعتوںمیں پیش آئے سڑک حادثہ میںدوفراد بر سر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دو بری طرح سے زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سوئفٹ ڈیزائر کاربے قابو ہوکر الٹ گئی ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو کریم نگر کے سرکاری دواخانے منتقل کیا۔کار میں سوار تما م افراد سونے کے بیوپاری بتائے گئے ہیںجو سونا فروخت کرنے کی غرض سے آرہے تھے پولیس نے جائے وقوعہ پر ایک کلو سونا کے زیوارات برآمد کرکے اسے ضبط کرلیاجس کی مالیت کا اندازہ ایک کروڑ روپئے لگایا گیا ہے مہلوکین کاتعلق آندھرا پردیش کے نرسا راؤپیٹ سے بتایا گیا ہے جن کی کوتا سرنیواس‘ کوتا رام بابوکی حیثیت سے شناختکرلی گئی جبکہ زخمیوںمیں سنتوش
کمار‘ اور سنتوش شامل ہے جو تلنگانہ کے مختلف اضلاع میںطلائی زیوارات فروخت کرتے تھے اور آج صبح بھی وہ اسی غرض آرہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ حادثہ پیش آنے کے فوری بعدجیسے ہی 108ایمبولینس کو طلب کیا گیا تو ایمبولینس کے عملہ نے مقام حادثہ پر سونے کے زیوارات کو پایا تو اسیسب انسپکٹر شیلجا کے حوالہ کیا جس پر پولیس نے اس عملہ کی ایمانداری کی ستائش کی۔پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کے بعدنعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کیا