کرنول ضلع میں سڑک حادثہ۔ ایک ہی خاندان کے 14افراد ہلاک

بین الریاستی تازہ خبر

کرنول :14؍فروری
زین نیوز
ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول  ضلع میں صبح کی اولین ساعتوں سڑک کا ایک بھیانک حادثہ پیش آیا۔جس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کےمطابق کرنول ضلع کے ویلدورتی منڈل کے ماداپورم کے پاس صبح کی اولین ساعتوں میں ٹیمپو گاڑی اور لاری میں تصاد م کا واقعہ پیش آیا ۔بتایا جاتا ہے کہ ٹیمپو گاڑی کے توازن کھوجانے سے ڈیوئیڈر سے ٹکرائی کے جس کے بعد مخالف سمت میں آنیوالے تیز رفتاری لاری سے تصادم ہوگیا ۔اس حادثہ میں ٹیمو میں سوار 14افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جن میں 8خواتین اور 5پانچ مرد اور ایک لڑکا شامل ہیں جبکہ 4بچے اس حادثہ میں بچ گئے ہیں حادثہ کے وقت ٹیمپو میں 18افراد سوار تھے یہ سب زیارت کے لئے اجمیر شریف کے لئے جارہے تھے۔حادثہ فوری طور پر لاری ڈرائیور کی جانب سے بچاؤ کی چنخ پکار پر مقامی افرا د امدادی کارروائی انجام دی ۔مقام حادثہ پر نعشیں بکھری پڑی ہوئی تھیں حادثہ اطلاع کے ساتھ ہی  پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کرزخمی 10سالہ قاسم‘ 12سالہ مشتاق‘ کو کرنول کے سروجن دواخانے طبی امداد کے لئے متتقل کردیاجہاں ڈاکٹروں نے بتایاکہ ان کی حالات تشویشناک ہے ۔ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ ٹیمپو گاڑی پوری طرح دب جانے سےنعشیں اس میں پھنس گئیں کرین کی مددسے نعشوں کو نکالا گیا ۔پولیس‘ آدھار کارڈ‘ فون نمبرس ‘ کی بنیاد پرمہلوکین کے تفصیلات اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی ہے پولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد ضلع چتور کے مدن پلے سے اجمیر جارہے تھے۔حادثہ کی وجہ کے تعلق سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ آیا ڈرائیور نے غنودگی میں ڈیوئیڈر سے ٹکرایا پا پھر گاڑی کا ٹائیر پھٹ پڑا۔  حادثہ کے تعلق سے مزید تفصیلات کا ملنا ہنوز ۔۔باقی ہے پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا او رنعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانے منتقل کردیا