کریم نگر: 30؍جنوری
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع کریم نگر مستقر پرپیش آئے ایک دلخراش حادثہ میں چارخواتین کی موت واقع ہوگئی یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کرنے کے بعد سڑک کے کنارے واقع جھونپڑیوں میں گھس گئی جس کی وجہ سے جھونپڑیوں میں موجود چار خواتین کی موت واقع ہوگئی ۔

جبکہ دو حالت تشویشناک ہے اور بچے کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی دواخانے منتقل کیا حادثہ کی اطلاع پر پولیس کمان چوراستہ مقام حادثہ پہنچ کر راحت اور بچاو کاری اقدامات کیے اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہو ئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس نے مہلوکین کی شناخت سوپنا، للیتا، جیوتی اور سنیتا کی حثیت سے کی ہے جو ر عادل آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے ہیں بعد پنچنامہ پولیس نے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے بعد کار ڈرائیور فرار ہوگیا حادثہ کی بڑی وجہ تیز رفتاری تھی پولیس کے مطابق کار نمبر TS 02 EY 2121 پر8 تیزر فتاری کے پچھلے چالان زیر التواء ہیں
