حیدرآباد:4؍فروری
زین نیوز
ڈگری و جونیر کالجس کے کنٹراکٹ لکچررس کو باقاعدہ بنانے سے متعلق درخواست کوآج ہائی کورٹ تلنگانہ نے مسترد کردیا۔ باقاعدہ بنانے کے بجائے خصوصی طورپر تقررات عمل میں لانے کی استدعا کے ساتھ 2016میں داخل کردہ درخواست کی ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ حکومت کے کنٹراکٹ لکچررس کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا درخواست گذاروں نے عدالت سے استفسار کیا ۔ تاہم دوسری جانب درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کے علم میں یہ بات لائی کہ باقاعدہ بنانے کی تجویز کو حکومت نے تیار کیا ہے جس پر 24 درخواست گذاروں پر چیف جسٹس ہیماکوہلی نے برہمی کااظہار کیا اور سوال کیا کہ باقاعدہ بنانے کا اپنے آپ اندازہ لگاتے ہوئے درخواست کس طرح داخل کی جاسکتی ہے انہوںنے اس پر ناراضگی ظاہر کی اور فی کس درخواست گذار کو 10ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔ ساتھ ہی عدالت نے ان درخواستوں کو مسترد کردیا۔ عدالت کے اس اقدام سے درخواست گذار خوفزدہ ہوگئے۔
