کنگ کوٹھی اسپتال میں بروقت آکسیجن کے نہ ملنے سے 3 فوت

بین الریاستی تازہ خبر
  • حیدرآباد: 9/ مئی
    (زین نیوز)
    کنگ کوٹھی اسپتال حیدرآباد میں آکسیجن کے بروقت نہ ملنے سے کورونا کے 3 متاثرین کی موت واقع ہوگئی۔

متاثرہ افراد کے افراد خاندان نےالزام لگایا کہ حکام نے آکسیجن فراہم کرنے میں لاپرواہی کامظاہرہ کیا۔
20 مریض سکسیجن کے نہ ملنے سے 2 تک گھنٹے تکلیف اور مصیبت جھیلتے رہے۔

 

یہ بھی پڑھیں :  تلنـــــــــگانہ کے وزیر درج فہرست طبقات کو کورونا ،شــــــــریک دواخانہ 

 

حکام نے تسلیم کیاکہ اسپتال میں آکسیجن کی آمد میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے وقت پر اس کوفراہم نہیں کیا جاسکا۔
جڑچرلہ سے آکسیجن کاٹینکر کو کل رات اسپتال پہنچنا تھا

مگر پتہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سےٹینکر ڈرائیور نے اسے عثمانیہ اسپتال لےگیا۔

اس پر نارائنا گوڈا پولیس میں شکایت درج کروائی گئی پولیس کی مداخلت پرآکسیجن ٹینکرکوکنگ کوٹھی اسپتال پہنچایا گیا تاہم اس وقت تک تین جانیں تلف ہوچکی تھیں