تیراکی کے دوران تین لڑکے غرق۔پانچ کو مقامی افرادنے بچالیا

بین الریاستی تازہ خبر

پداپلی:23؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
پداپلی ضلع کے سلطانہ آباد منڈ ل کے نیرو کلہ موضع میں ندی میں نہانے کے لئےگئے ایک خاندان افراد اپنی جا ن سے ہاتھ دھو یٹھے ۔ راجنا سرسلہ ضلع کے ویملواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے آٹھ افراد سلطانہ آباد کے نیرو کلہ موضع میں ندی میںتیرنے کے لئے گئے تھے
تیرنے کے لئے جب ندی میں اترے تو پانی کے بہاو تیز ہونے کی وجہ سے توازن کھو کر یہ آٹھ8افراد بہہ جارہے تھےپانی میں بہتا دیکھ مقامی افراد نے پانچ افراد کو بچا لیا جبکہ تین غرق ہوگئے ۔
مہلوکین کی 30سالہ جوگلہ منوج‘ 20سالہ پنٹا راہل‘10سالہ جوگلہ آشش کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ جن کی لاشیں ندی سے نکالی گئی ہیں
واقعہ کی اطلاع پر پداپلی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر پنچنامہ کیا اورایک مقدمہ درج رجسٹرر کرتے ہوئے نعشوںکوبغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔