کولکاتا :4؍جنوری
زین نیوز ڈسک
مغربی بنگال میں بی جے پی قائدین کو اس وقت تلخ تجربہ کا سامنا کرنا پڑا آج جب روڈ شوکے دوران نامعلوم افراد نے بی جے پی قائدین کی گاڑیوں پر چپل پھینکے۔تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے قائدین کیلاش وجیا اور مکول رائے نے آج روڈ شو منعقد کیا تھا
اس موقع پر کچھ نامعلوم افراد نے انکی گاڑیوں پر چیل پھینکےجس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ہلچل مچ گئی۔واضح رہے کہ کولکاتا کے ڈائمنڈ ہار بر کے قریب بی جے پی قائدین کے قومی صدر مسٹر جے پی نڈا کے قافلے پر پتھراؤ کے واقعہ کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے ۔
آئندہ منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر برسراقتدار ٹی ایم سی اور اپوزیشن بی جے پی کے قائدین کے درمیان متعدد حملے‘ جوابی حملوں کا سلسلہ چل رہا ہے