۔30سے زائددیوا ر کے نیچے دب جانے کا خدشہ
احمد آباد : 18؍مئی
(زیڈ ایم این ایس)
ریاست گجرات کے موربی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں12؍لوگوں کی موت واقع ہوگئی ۔یہ افسوسناک واقعہ حلواد صنعتی علاقہ میں واقع ساگر سالٹ فیکٹری میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے موربی میںدیوار گرمنہدم ہونے سے 12 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ خبر کے مطابق تقریباً 30 افراد تاحال دیوار کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ حادثہ موربی ضلع کے ہلواد میں ساگر سالٹ نامی کمپنی میں پیش آیاجہاں کمپنی میں نمک تیار کیا جاتا تھا۔ دیوار بہت خستہ ہو چکی تھی اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے گر گئی اور کئی مزدور دب گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے نمک کی بوریوں کے نیچے 30 کے قریب مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔دیوار گرنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، ایمبولینسیں روانہ کر دیں۔
مقامی انتظامیہ نے لاشوں کو نکالنے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے جے سی بی کا استعمال کیا۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بوریوں میں نمک بھرنے کا عمل جاری تھا۔ اچانک دیوار گر گئی جس میں 20 سے 30 مزدوروں کے دب جانے کا خدشہ ہے۔ ان میں سے 12 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔
Gujarat | At least 12 people died after a wall of a salt factory in Morbi's Halvad GIDC collapsed
12 people have died after an incident happened at Sagar Salt Factory in Halvad GIDC. Government stands with the families of the deceased: State Minister Brijesh Merja pic.twitter.com/lSBAaw2jJB
— ANI (@ANI) May 18, 2022
موربی کے علاقے میں نمک کی فیکٹری میں کام کرنے والے کئی مزدور زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، "موربی میں دیوار گرنے سے پیش آنے والا سانحہ دل دہلا دینے والا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں، میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے معاوضہ ان لوگوں کے لواحقین کو دیا جائے گا جو موربی میں سانحہ کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہر زخمی کو 50 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔