ایئر فورس کے گروڈا کمانڈبچاوکے لیے روانہ۔
احمد آباد:۔30؍اکتوبر
(زیڈ این ایم ایس)
گجرات کے موربی میں اتوار کی شام 6.30 بجے کے قریب کیبل سسپنشن پل گرنے سے تقریباً 400 لوگ ماچھو ندی میں گر گئے۔ موربی سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کانتی امروتیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک اس حادثے میں 75 لوگوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ان میں 25 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ گجرات حکومت کے وزیر برجیش مرجا نے پہلے کہا تھا کہ 35 لوگوں کی موت ہوئی، بعد میں انہوں نے بھی 75 اموات کی تصدیق کی۔ فضائیہ کے گاروڈ کمانڈوز بچاوکے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ پی ایم مودی اس وقت کیواڑیہ میں ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ وہ موربی بھی جائیں گے۔
بتا دیں کہ یہ پل گزشتہ 6 ماہ سے بند تھا۔ حال ہی میں اس کی مرمت کا کام تقریباً 2 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ اسے دیوالی کے ایک دن بعد یعنی 25 اکتوبر کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
https://twitter.com/ndtv/status/1586759629803245570
ضلعی انتظامیہ نے ایک ہیلپ لائن نمبر (02822243300) جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ زخمیوں کے علاج کے لیے موربی اور راجکوٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ بنائے گئے ہیں۔
پل پر گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی اس حادثے کی وجہ ہے۔پل کی گنجائش تقریباً 100 افراد کی تھی لیکن اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے اس پر تقریباً 500 لوگ جمع تھے۔ یہ حادثہ کی وجہ بنی۔
موربی سے بی جے پی ایم پی موہن کنڈاریا نےمیڈیا کو بتایا کہ پل گرنے سے جہاں لوگ گرے وہاں 15 فٹ پانی تھا۔ کچھ لوگ تیراکی کر کے باہر نکلے لیکن بہت سے لوگ جھولے پر ہی اٹکے رہے۔ انہیں باہر نکالا جا رہا ہے۔
پی ایم مودی نے سی ایم پٹیل سے معلومات لی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سی ایم بھوپیندر پٹیل سے واقعہ کی جانکاری لی اور مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا۔
سی ایم پٹیل نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ پٹیل نے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
