نئی دہلی: 26؍مئی
(زین نیوز)
جدید ایلوپیتھی کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے اور سائنسی دواؤں کی شبیہہ کو داغدارکرنے پرانڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے مرکزی وزارت صحت سے مطالبہ کیاتھا کہ وہ بابا رام دیو پر ایپیڈیمک امراض ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی کرے ۔
جدید جدید ایلوپیتھی کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کے بعد بابا رام دیو کو شدید تنقیدوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انکے متنازعہ بیانات کی وجہ سے وہ گزشتہ کئی دنوں سے سرخیوں میں ہیں
ادھر مرکزی وزیر صحت ہر ش وردھن نے رام دیو کو بھی ایسے بیانات دینے سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے رام دیو کے خلاف بھی ایک محاذ کھول رکھا ہے۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے پتنجلی کے بانی رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی مانگ میں شدد پیدا کردی ہے۔ اور ملک کے کچھ جگہوں پر ڈاکٹروں نے رام دیو اور پتنجلی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ بابا رام دیو کے متنازعہ بیان کے بعد انکے خلاف سوشل میڈیا پر بھی ایک مہم چلائی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے رام دیو کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں پوسٹ لکھے۔صارفین کا کہنا ہے کہ رام دیو کے ان پڑھ بیانات ملک کے تعلیم یافتہ معاشرے کے لئے خطرہ ہیں اور ساتھ ہی غریب لوگ اس کا شکار ہو رہے ہیں
ان سب کے درمیان بابا رام دیو کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو پر بھی رام دیو کی خوب تنقید ہورہیں۔جو نئی ویڈیووائرل ہورہی ہے اس میں وہ اپنی گرفتاری کی مانگ پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہہ رہےہیں کہ گرفتار ی تو ان کا باپ بھی نہیں کرسکتا۔
बोली गई भाषा, बोलने वाले की ‘परवरिश’ बयाँ कर ही देती है | खैर ! अरेस्ट होने से पहले आशाराम और राम रहीम जैसे लोग भी आपकी तरह ख़ुद के सर्वशक्तिमान होने की गलतफहमी पाल रखे थे, हे सलवार पहन कर भागने वाले ‘बावा’ ! pic.twitter.com/wPpOgenhpf
— Ashok Purohit (@PurohitSaysINC) May 26, 2021
اس ویڈیو میں رام دیو یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ لوگ کبھی سوشل میڈیا میں رام دیو کی گرفتاری کا ٹرینڈ چلاتے ہیں تو کبھی رام دیو ٹھگ ہے کا ٹرینڈ چلاتے ہیں، چلانے دیجئے۔ اب یہ صلاحیت ہم بھی سیکھ گئے ہیں ۔ اور جو ہم لوگ ٹرینڈ چلاتے ہیں وہ سب سے اوپر بھی رہتا ہے ۔
رام دیو کا یہ بیان کب اور کہاں کا ہے اس کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ معلومات نہیں ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے رام دیو پر نشانہ سادھا رہے ہیں۔ کچھ یوزرس نے لکھا کہ بابا رام دیو اب قانون سےبالاتر ہوگئے ہیںتب ہی اسطرح کی باتیں کررہے ہیں۔