گورنمنٹ ڈگری کالج اردو میڈیم آرمور میں لکچر ر س ندارد۔ طلباء کی تعلیم متاثر
آرمور :8؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
آرمور کے گورنمنٹ ڈگری کالج اردو میڈیم میں طلباء کے لئے کوئی لکچرر نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کی تعلیم بے انتہاء متاثر ہورہی ہے کالج کو آغاز ہوئے 45 دن سے ذائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس ضمن میں مرکزی کمیٹی آرمور کے زیر نگرانی ڈگری کالج کے طلباء وطالبات نے بڑے پیمانے پر کالج کے روبرو احتجاج کیا متعلقہ پرنسپل اورکمشنر ہائیر ایجوکیشن نوین متھل کے خلاف نعرے بازی کی گئی
اس موقع پر مرکزی کمیٹی صدر محمد معین الدین نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمور اردو میڈیم ڈگری کالج میں
اردو کے لئے کوئی لکچرر نہیں ہے طلباء وطالبات گذشتہ 45 ،دنوں سے کالج آرہے ہیں اور انتظار کررہے ہیں کہ کوئی لکچرر آئیں گے اور پڑھائیں گے لیکن 45 دن کے گذرنے کے باوجود انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور کہا کہ اس تعلق سے مرکزی کمیٹی کی ذمہ داروں کی جانب سے متعلقہ پرنسپل اور رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سے نمائندگی کی جیون ریڈی نےکمشنر ہائیر ایجوکشن نوین متھل سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے لکچرر کے متعلق بات کی لیکن ابھی تک یکسوئی عمل میں نہیں لائی گئی
انھوں نے متعلقہ پرنسپل اورکمشنر ہائیر ایجوکیشن نوین متھل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کنٹراکٹ لکچرر یا گیسٹ لکچرر کا تقرر کرتے ہوئے طلباء کی زندگی کو بچائیں ورنہ شدید احتجاج کی دھمکی دی
اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے شریک معتمد حسین جابری نے بتایا کہ حکومت ایک طرف اقامتی اسکول کا قیام عمل میں لاتے ہوئے طلباء کو تعلیم سے آراستہ کررہی ہے دوسری طرف اعلی تعلیم (ہائیر ایجوکیشن) کی طرف کوئی توجہ نہیں دکھا رہی ہے اردو میڈیم ڈگری کالج آرمور میں گذشتہ 45 دنوں سے کوئی لکچرر موجود نہیں ہے طلباء مایوسی کے عالم میں ہیں امتحان قریب آرہے ہیں طلباء امتحانات میں کیا لکھیں گے آگے بتاتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی ترقیاتی اقدامات کررہے ہیں
لیکن وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کا اعلی تعلیم کو نظرانداز کرنا اُردو داں طبقہ کے لئے مایوس کن ہے حکومت کا اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کی بات کرنا بلند بانگ دعوے کرنا اور اعلی تعلیم کو نظرانداز کرنا ایک غلط پہلو ہے ایک طالبہ نے بھی نہایت غمگین انداز میں بتایا کہ ہم 45 دن سے کالج آرہے ہیں لیکن ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور ہمارے مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں ہے بتایا کہ ہم پڑھیں نہیں تو امتحان کس طرح لکھیں گے انہوں نے لکچرر کے تقرر کا مطالبہ کیا اس موقع پر پرنسپل کو یاداشت پیش کی گئی
اس موقع پر صدر کمیٹی محمد معین الدین نائب صدر محمد عتیق معتمد عبدالرحمن شریک معتمد حسین جابری خازن محمد ساجد، عمران، تبو،کریم کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی
