بھینسہ میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری۔ سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے اشرار کی شناخت ۔144 نافذ العمل

بین الریاستی تازہ خبر

بھینسہ:8 ؍مارچ۔
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ضلع ایس پی انچارج نےوشنو ایس وارئیر نے بتایا بھینسہ میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے اشرار کی شناخت کی جارہی ہےاور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہےاس واقعہ میں ملوث خاطیوں کو نہیں بخشا جائے گا۔بھیسنہ میں حالات قابو میں آرہے ہیں
واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست کے  بھینسہ میں گذشتہ شب پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد حالات قابو میں آرہے ہیں ۔ تشدد میں اطلاع کے مطابق تقریباً 31 افرازخمی ہوگئے جن میں دو پولیس عہدیدار اور 20 صحافی شامل ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے جنہیں علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیاگیا ہے۔

تشدد کے دوران شہر بھینسہ کے مختلف علاقوں میں مکانات اور دوکانات کو نذر آتش کیاگیا جس میں محلے ذوالفقار میں 3اقلیتی طبقے کے مکانات کو نشانہ بنایاگیا جن میں محمد موسیٰ ، محمد ریاض اور چھوٹو میاں کا مکان شامل ہے۔
اسی محلے میں ایک آٹو رکشہ کو بھی نذرآتش کیاگیا۔ علاوہ ازیں مسجد پنجہ شاہ کے عقب میں سید عثمان، سید باری کے مکانات کو نذرآتش کیاگیا۔ اور مجاہد خان کی دودھ ڈئیری کی دکان کو بھی نشانہ بنایاگیا ۔

بھینسہ کے نرمل چوراہا اور قومی شاہراہ پر موجود موٹر سیکلوں، ہوٹلوں اور ٹائر کی دوکانو ں کو نقصان پہنچایاگیا۔ ترکاری مارکیٹ کے علاقے میں موٹرسیکلوں کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔ قدیم بازار میں بھی نذر آتش کا واقعہ پیش آیا۔ شہر کے ویویکانند چوک پر ایک اسکراپ شاپ کو نشانہ بنایاگیا ۔
شہر کے بس اسٹانڈ کے علاقے میں موجود ترکاری دوکانوں کو نقصان پہنچایاگیا۔ ضلع کلکٹر پرویز مشرف اور ضلع ایس پی انچارج وشنو ایس ورئیر شہر میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔
وشنو ایس وارئیر نے صحافیوں کو بتایاکہ شہر میں برقراری امن کی خاطر اور حالات کو قابو میں کرنے کیلئے 450 پولیس اہلکاروں اور 56 پولیس عہدیداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ شہر کے حساس مقامات پر پولیس پیکٹس تعینات کرتے ہوئے پولیس کی طلایہ گردی جارہی ہے۔
ضلع ایس پی انچارج نے بتایا بھینسہ میںگرفتاریوں کا سلسلہ جاری سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے اشرار کی شناخت کی جارہی ہے اور واقعہ میں ملوث خاطیوں کو نہیں بخشا جائے گا۔۔ عوام کے دونوں طبقات سے ضلع ا نچارج ایس پی نے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام کی پولیس کی کوششوں میں پولیس کا تعاون کریں اور دفعہ 144 شہر میں نافذ العمل ہے
اس پرسختی سے عمل کریں ۔ ضلع ایس پی انچارج نے بتایاکہ 40 افرا دپر ایف آئی آر درج کی گئی۔