مقامی ذمہ داران کا اظہار تشکر ومزید تعاون کی اہل خیر حضرات سے مخلصانہ اپیل ۔
کاما ریڈی:28؍جون
(پریس نوٹ)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق ضلع راجنا سرسلہ کے گھمبیراؤپیٹ کے غریب دینی خادم کا گھر بارش کی وجہ سے انتہائی مخدوش ہوچکا تھا، مقامی ذمہ داران کی خصوصی دلچسپی سے الحمدللہ تعمیری کام شروع کیا گیا،
صدر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی حضرت حافظ فہیم الدین منیری صاحب حفظہ اللہ کی قیادت میں گھمبیراؤپیٹ پہنچ کر مکمل حالات اور تعمیری کاموں کا جائزہ لے کر 45 ہزار روپئے نقد رقم کی شکل میں تعاون کیا،
اس خصوص میں جناب محمد عبدالماجد صاحب حیدرآباد انجینئر مساجد مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی وجناب راج احمد شکیل صاحب کے توسط سے خصوصی تعاون حاصل رہا، ہم تمام معاونین کے ممنون ومشکور ہیں۔ اس موقع سے جناب محبوب علی صاحب صدر جامع مسجدگھمبیراؤپیٹ، و سید نصرت اللہ حسینی صاحب خازن جمعیۃ علماء ضلع سرسلہ، محمد حمیدالدین خالد صاحب نے کہا کہ موصوف عرصہ دراز سے جامع مسجد گھمبیراؤپیٹ میں مؤذنی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،
جو رقم جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی جانب سے دی گئی اس پر ہم ذمہ داران جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی و معاونین کے ممنون ومشکور ہیں، نیز کہا کہ ہم اہل خیر حضرات سے مکان کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے لیے مالی تعاون کرنے کی پرخلوص اپیل کرتے ہیں۔
اس موقع پر مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، سید منھاج بن سید مسعود صاحب کاماریڈی، محمد زید حمزہ ودیگر موجود تھے۔مزید تفصیلات کے لیے سید آصف علی سعادت صدر جمعیۃ علماء گھمبیراؤپیٹ سے رابطہ فرمائیں۔ 8008392447
