یوپی میں 16 سالہ کی اجتماعی عصمت دری اور زندہ جلا دینے کا واقعہ، حالت تشویشناک۔ملزم گرفتار

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

پیلی بھیت : 12/ ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)
اتر پردیش کے پیلی بھیت میں 16 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ اس کے گھر میں گھس کر اجتماعی عصمت دری کی گئی اور پھر ڈیزل ڈال کر اسے آگ لگا دی۔ لڑکی کو جھلسی ہوئی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے گینگ ریپ سمیت متعدد دفعات کے تحت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مجسٹریٹ نے لڑکی کا بیان بھی قلمبند کر لیا ہے۔دوسرے واقعہ میں گاؤں کے دو نوجوان رات گئے بارہویں جماعت کی طالبہ کو گھر سے لے گئے۔جہاں اس کے ساتھ گنے کے کھیت میں اجتماعی زیادتی کی گئی

متاثرہ کے والد نے 10 ستمبر کو مدھوتنڈہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گاؤں کے دو دبنگ نوجوانوں راجویر اور تاراچند نے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی کی عصمت دری کی اور ڈیزل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ متاثرہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر وہ فوری طور پر نوجوان کے گاؤں پہنچے اور خود پورے معاملے کی جانچ کی۔ انہوں نے کہا کہ رشتہ داروں کی شکایت پر پولیس نے راجویر اور تاراچند کے خلاف عصمت دری، قتل کی کوشش اور دھمکی دینے کے الزام میں دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا