یہودیوں کی نسل کشی کی یادگار بیبن یار ہولوکاسٹ میموریل سینٹرحملے

تازہ خبر عالمی

روس کا یوکرین پر حملہ‘ عالمی امن کے لیے خطرہ۔امریکہ

امریکہ کی فوج روس کے ساتھ تصادم نہیں کرے گی۔جو بائیڈن
نئی دہلی :2؍مارچ
(اے ایم این ایس)
یوکرین کے خلاف روسی جارحیت بدھ کو ساتویں روز بھی جاری ہے۔ دارالحکومت کیف اور خارکیف سمیت کئی بڑے شہروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ منگل کی رات روسی افواج نے دارالحکومت کیف کے ٹی وی ٹاور پر میزائل حملہ کیا۔

اس حملے میں 5 افراد مارے گئے۔ روس نے یہودیوں کی نسل کشی کی یاد میں بنائے گئے بیبن یار ہولوکاسٹ میموریل سینٹر پر بھی فضائی حملے کیے تھے۔

فوجی کارروائی کے علاوہ روس کو اقوام متحدہ میں بھی بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ منگل کو جیسے ہی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں تقریر شروع کی تو تقریباً 100 سفارت کار واک آؤٹ کر گئے۔

جو بائیڈن نے امریکی کانگریس میں اسٹیٹ آف دی یونین سےخطاب میں بائیڈن نے کہا کہ جس طرح روس یوکرین پر حملہ کر رہا ہے، وہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ امریکہ یوکرین کے ساتھ ہے۔ پوتن نے غلط قدم اٹھایا ہے۔ وہ یورپ کو تقسیم کرنا چاہتا تھا۔ ہم ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ یوکرین نے روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچائی سے کیا ہے۔

امریکہ کی فوج روس کے ساتھ تصادم نہیں کرے گی لیکن ہم روس کو من مانی نہیں ہونے دیں گے۔ روس کا معاشی نظام تباہ ہو چکا ہے۔ ہم نے تاریخ سے سیکھا ہے کہ جب آمروں کو اپنے اعمال کی قیمت ادا نہیں کرنی پڑتی تو وہ مزید تباہی پھیلاتے ہیں۔ اب آمر کو اس کے کیے کی سزا دینا بہت ضروری ہے۔