دو لسانی درسی کتب ، ہمارا گاؤں ۔ ہمارا مدرسہ میں اردو مدارس کا انتخاب کرنے آئیٹا تلنگانہ کامطالبہ

تازہ خبر تلنگانہ

وزیر تعلیم محترمہ سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات اور سفارشات کی پیشکش۔
حیدرآباد:7؍مارچ
(زین نیوز)
میڈیا سکریٹری محمد معین الدین کے بموجب آئیٹا تلنگانہ کا ایک وفد ریاستی وزیر تعلیم محترمہ سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اردو مدارس کے مسائل کی نمایندگی کی گئی ۔

اُردو مدارس کے لیے اردو کامپلیکس کی تجدید نو، قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے سفارشات کی روشنی میں دو لسانی درسی کتب اردو ۔ انگریزی میں بھی مہیا کرانا، اردو مدارس میں بھی انگن واڑی معہ اردو انسٹرکٹر فراہم کرنا، اردو میڈیم کے طلباء کے لئے سابقہ کی طرح اردو اکیڈمی سے اسکالرشپ فراہم کرنا، اردو مدارس کے طلباء جو بس کی سہولت سے محروم ہیں کو ٹرانسپورٹ اخراجات دینا، حکومت تلنگانہ کی باوقار اسکیم اپنا گاؤں۔

 

اپنا مدرسہ میں طلباء کی تعداد کے لزوم کے بغیر اردو مدارس کا انتخاب کرنا شامل ہیں۔ وزیر تعلیم نے تیقن دیا کہ وہ اس پر سنجیدگی سے غور کرینگی۔

وفد میں محمد معیز الدین، اشیوس اڈریسنگ کمیٹی کنوینر، محمد سہیل احمد، نائب کنوینر اشیوس اڈریسنگ کمیٹی و صدر ضلع حیدرآباد، محمد عبدالمجیب کنوینر ESSC موجود تھے۔ سکریٹری آئیٹا تلنگانہ محمد اصغر حسین نے بتایا کہ بہت جلد تلنگانہ بجٹ پرائیوٹ اسکولس کے مسائل کے ضمن میں بھی نمایندگی کی جاے گی۔