ٹی آرایس پروٹوکول کی خلاف ورزی کی مسلسل مرتکب: جیون ریڈی
حیدرآباد : 7 اپریل
(زین نیوز)
کانگریس رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نے گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیی سائی سوندرا را جن جیسی ایک خاتون کے عدم احترام کو دستور کی توہین سے تعبیر کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ حکمراں ٹی آرایس کا ذلت آمیز رویہ افسوسناک ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوۓ مسٹر جیون ریڈی نے کہا کہ گورنر کا عہدہ ایک دستوری ہے جس کا احترام ہر ایک کے لئے ضروری ہے۔ چاہے سیاسی جماعت سے وابستہ قائدین ہوں کہ یا عام شہری کیوں نہ ہوں ۔
انہوں نے سوال کیا کہ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر کمیلی سائی سوندرا را جن نے سم کا سار کا جاترا ہو کہ یا دا دری مندر کا درشن ہی کیوں نہ ہوں ان کے لئے پروٹوکول کا لحاظ نہیں رکھا گیا۔ اسی طرح گورنر کے خطبہ کے بغیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس منعقد کیا گیا۔ آیا دستوری روایت میں ایسی کوئی مثال ملتی ہوں کہ گورنر کے رتبہ کا پاس ولحاظ کئے بغیر ارباب اقتدارا پنی من مانی چلاۓ ۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ تلگو سال نو اگادی کے موقع پر بھی حکمراں جماعت سے وابستہ قائدین بشمول چیف منسٹر اور وزراء و عہد یدار راج بھون کی تقریب میں شرکت سے خود کو دور رکھا۔ اس کی سابق میں مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کرنا گورنر کے عہدے کی تو میں نہیں ہے؟ مسٹر ریڈی نے کہا کہ حکومت بار بار گورنر کے عہدہ ورتبہ کی توہین کر رہی ہے۔ کانگریس رکن قانون ساز کونسل نے مزید کہا کہ ٹی آرائیں حکومت بھی دستور کے تحت ہی جب ریاست میں برسراقتدار ہے تو پھر اس کو دوسروں کے پروٹوکول کا پاس و لحاظ رکھنا اور اس کی پاسداری کرنا ضروری ہے ۔
ورنہ عوام منتخبہ حکومت کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کرے تو پھر ریاست میں انارکی جیسی کیفیت پیدا ہوئی جس کا خمیازہ ہم سب کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے ٹی آرایس حکومت کو تاتا شاہی کے بجاۓ دستور کے دائرہ میں رہتے ہوۓ ایک دوسرے کے احترام کی تلقین کی اور پروٹوکول پرعمل کرنے کا مشورہ دیا اور ور نہ ہی سمجھا جاۓ گا کہ ٹی آرائیں ہی دستوری ڈھانچہ اور اس کے طریقہ کار پر عدم اعتماد کی عوام کو ترغیب دے رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس ایک سمندر جیسی جماعت ہے اور آپس میں پارٹی قائدین کے مابین نظریاتی اختلافات عام بات ہے اور یہ اختلافات جمہوریت کا حصہ بھی ہے۔
انہوں نے مذکورہ اختلافات کو سنجیدگی سے نہ لینے کامشورہ دیا اور کہا کہ یہ کوئی ایسی بات نہیں کہ اس کی یکسوئی نہ ہوں ۔
مسٹر جیون ریڈی نے بتایا کہ کانگریس کے قومی لیڈر مسٹر راہول گاندھی جاری ماہ کے اواخر میں بہت ممکن ہے کہ ریاست کا دورہ کریں
