اتراکھنڈ کے چمولی میں برقی ٹرانسفار مر کے ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے 16ہلاک ۔زخمیوں کی ہیلی کاپٹر سے منتقلی
نئی دہلی: ۔19؍جولائی
(زین نیوز ڈیسک)
اتراکھنڈ کےمیںبدھ کی صبح چمولی ضلع میں نمامی گنگا پروجیکٹ سائٹ کے احاطے میں مبینہ طور پر ٹرانسفارمر پھٹ کر ہائی ٹینشن تار گرنے کے بعد کم از کم 16 افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے اور چھ دیگر کو شدید جھلسنے سے زخم آئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اس ہولناک حادثے کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کرنٹ بدھ کی صبح 11:35 بجے اتراکھنڈ کے چمولی کے نمامی گنگے آفس کےا سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پھیل گیا۔ 22 افراد کرنٹ کی زد میں آگئے جن میں سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسی دوران 21افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رشی کیش ایمس لے جایا گیا۔ دیگر پانچ گوپیشور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سکریٹری اکھلیش مشرا نے یہ جانکاری دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ایک پولیس سب انسپکٹر اور تین ہوم گارڈ متاثرین میں شامل ہیں۔ باقی متاثرہ افراد نمامی گنگے پروجیکٹ کے مقام پر کام کرنے والے کارکن تھے۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئرعہدیدارنے کہاکہ اس واقعہ کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ریاستی پولیس کے ترجمان اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (امن و قانون) وی مروگیسن نے بتایا کہ چمولی قصبہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 15 لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور تین ہوم گارڈز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ ریلنگ پر کرنٹ تھا اور تحقیقات سے مزید معلومات سامنے آئیں گی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ کے چمولی میں کرنٹ لگنے سے 15 لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی سے بات کی اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔انتظامیہ زخمیوں کو علاج کی فراہمی میں مصروف ہے۔ اہل خانہ کے ساتھ میری تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش۔
اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے چمولی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے پر کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ ضلع انتظامیہ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہائر سینٹر ریفر کیا جا رہا ہے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایمس رشی کیش منتقل کیا جا رہا ہے
उत्तराखंड के चमोली में नमामि गंगे परियोजना के तहत निर्माणाधीन प्रोजेक्ट में करंट फैलने से कई लोगों की मौत। साइट पर शवों का ढेर लगा हुआ है। राहत बचाव कार्य जारी।#Uttarakhand pic.twitter.com/2iN6bwILcQ
— thehillnews.in (@thehill_news) July 19, 2023