Auto-driver-arrested-in-ujjain

اجین عصمت دری کیس میں آٹو ڈرائیور سمیت 3 ملزم گرفتار

تازہ خبر قومی
اجین عصمت دری کیس میں آٹو ڈرائیور سمیت 3 ملزم گرفتار
آٹو سے لڑکی کے خون کے نشانات ملے
اجین:۔28؍ستمبر
(زین نیوزڈیسک)
مدھیہ پردیش کے اجین میں ہوئے عصمت دری معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک 38 سالہ آٹو ڈرائیور بھی شامل ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کے آٹو میں لڑکی کے خون کے نشانات ملے ہیں۔ اس کے علاوہ تحقیقاتی ٹیم آٹو کی فرانزک جانچ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں گزشتہ پیر کو ایک 12 سالہ لڑکی سڑک پر خون میں لت پت حالت میں ملی تھی اور طبی معائنے میں اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔
پولیس افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ 25 ستمبر کو یہاں سے ملنے والی لڑکی کا تعلق ممکنہ طور پر پڑوسی ریاست اتر پردیش سے ہے، لیکن ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے کیونکہ وہ پولیس کو اپنا نام اور پتہ ٹھیک سے نہیں بتا سکی ہے۔
نابالغ کا بدھ کو اندور کے ایک سرکاری اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آپریشن کیا جس کے بعد اس کی حالت نازک لیکن مستحکم ہے۔ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی۔
عہدیدارنے بتایا کہ اس لڑکی کو منگل کے روز اُجین سے تشویشناک حالت میں اندور کے ایک سرکاری اسپتال میں بھیجا گیا تھا، جہاں آپریشن کے بعد اس کی حالت نازک لیکن مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہر ڈاکٹرز بچی کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ قبل ازیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ لڑکی اجین کے باہر کسی علاقے کی معلوم ہوتی ہے۔
چونکہ وہ (واقعہ کے حوالے سے) مناسب جواب دینے کے قابل نہیں ہے۔ اس لیے ماہرین اور مشیروں کی مدد سے ان سے بات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سچن شرما نے کہاکہ تقریباً 12 سال کی ایک لڑکی سوموار کو اجین کے مہاکال تھانہ علاقے میں ایک سڑک پر خون میں لت پت پائی گئی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں طبی معائنہ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایس پی نے کہا کہ چونکہ نابالغ کی حالت نازک ہے، اس لیے اسے مزید علاج کے لیے منگل کو اندور لے جایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مہاکال پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کیس کی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔
دریں اثنا، مدھیہ پردیش کانگریس کے سربراہ کمل ناتھ نے متاثرہ کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
کمل ناتھ نے بدھ کو اپنے سرکاری خطاب میں کہاکہ اجین میں ایک چھوٹی لڑکی کے ساتھ انتہائی ظالمانہ بدسلوکی کا معاملہ دیکھ کر روح کانپ گئی۔ 12 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انسانیت کو شرمسار کر دیتا ہے۔ ایسا گھناؤنا واقعہ انتظامیہ اور معاشرے پر ایک داغ ہے۔
پرینکا گاندھی نے حکومت کو گھیر لیا۔اسی دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مدھیہ پردیش کے اُجین میں ایک لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ کو لے کر ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ بی جے پی کے 20 سال کے دور حکومت میں لڑکیوں، خواتین، قبائلیوں، دلت وغیرہ محفوظ نہیں۔
اجین شہر میں پیر کو تقریباً 12 سالہ لڑکی سڑک پر خون میں بھیگی حالت میں پائی گئی اور طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس کی عصمت دری کی گئی تھی۔
پرینکا گاندھی نے سڑک پر فیل پر پوسٹ کیا لیکن مدد نہیں مل سکی۔ انہوں نے الزام لگایایہ ہے مدھیہ پردیش کا لا اینڈ آرڈر اور خواتین کی حفاظت؟ بی جے پی کے 20 سال کے دور حکومت میں لڑکیاں، خواتین، قبائلی اور دلت محفوظ نہیں ہیں۔”